کورونا کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار244 ہوگئی

0
22

کورونا کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار244 ہوگئی

باغی ٹی وی :کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید9 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس سے اموات کی مجموعی تعداد6 ہزار244 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک 23 ہزار 655 ٹیسٹ کیے گئے اور کورونا کے 496 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 261 ہوگئی اور ایکٹیو کیسز صرف10 ہزار 188 ہیں۔ ملک بھر میں 2 لاکھ 76 ہزار 829 کورونا متاثرین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

سندھ ایک لاکھ 28 ہزار284 کورونا کیسزکے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ پنجاب 96 ہزار233 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا35 ہزار766، اسلام آباد 15 ہزار515 اور بلوچستان میں 12 ہزار527 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر 2 ہزار 254 اور گلگت میں کورونا کیسز کی تعداد 2 ہزار 682 ہے۔

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار188 اور سندھ میں 2 ہزار367 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار248، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان64 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔

ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔

حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے، لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔

پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے اثرات تیزی سے کم ہو رہے ہیں اور اگست کے پہلے دس روز میں صرف چھ ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ ماضی کی نسبت سب سے کم ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا،

Leave a reply