کرونا وائرس، شہباز شریف نے حکومت سے کیا ایک بار پھر بڑا مطالبہ

کرونا وائرس، شہباز شریف نے حکومت سے کیا ایک بار پھر بڑا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر لیڈرشہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلاکر واضح کیا جائے لاک ڈاوَن ہوگا یانہیں؟ وزیراعظم کے خطاب نے قومی سلامتی کے اہم فیصلوں سے متعلق سوال اٹھادیا ہے ،قوم کی جان بچانے کی قومی حکمت عملی بچوں کا کھیل نہیں قوم کو شک میں ڈالنا ، انتظامیہ اور عوام کے لئے مسائل پیدا کرنے والی بات ہے

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کورونا ریلیف فنڈ کی ترسیل کے لئے فوری پارلیمانی مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی جائے کورونا پر پارلیمانی صحت کی قائمہ کمیٹی کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلایا جائے،

واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں مریضوں کی تعداد 1865 ہو گئی ہے، سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں، پنجاب میں 652، سندھ میں 627، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت میں 148، اسلام آباد میں 58، آزاد کشمیر میں 6 کرونا وائرس کے مریض ہیں.

پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات 25 ہو چکی ہیں، سندھ میں مزید 61 افراد میں وائرس تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ کر 627 ہوگئے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق صوبے میں اب تک 41 افراد صحت یاب ہوئے، کراچی میں مزید 45 نئے کیسزسامنے آئے جس کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے۔

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

سندھ میں ایک اور ہلاکت کے بعد سندھ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی،کرونا وائرس سے پنجاب میں 9، خیبر پختو نخواہ میں 5، گلگت بلتستان میں 2 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہو چکی ہے، پاکستان میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 25 ہو گئی.

دوسری جانب کرونا وائرس کی وجہ سے سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے، دکانیں، بازار اور دیگر کاروباری مراکز بند ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.