اسرائیل میں کرونا وائرس میں مبتلا’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج

0
26

مقبوضہ یروشلم: کورونا وائرس: اسرائیل میں ’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج،اطلاعات کے مطابق اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق، اشدود شہر میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ایک مریض کو اسی وائرس کے حملے سے صحت یاب ہوجانے والے ایک شخص کا بلڈ پلازما لگانے، یعنی ’’پیسیو امیونائزیشن‘‘ کے بعد، مریض کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ناول کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہونے والا یہ 29 سالہ مریض انتہائی کٹر اور قدامت پسند یہودی طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو اسرائیلی شہر اشدود کے ’’سیمسن اسوتا اشدود یونیورسٹی ہاسپٹل‘‘ میں زیرِ علاج ہے۔

اس کی طبیعت شدید خراب تھی لیکن وہ صرف اور صرف ’’کٹر اور قدامت پسند یہودی‘‘ سے بلڈ پلازما کا عطیہ لینے پر ہی تیار تھا۔ بہت مشکلوں سے، آخرکار ایک ایسی خاتون مل ہی گئیں جو مریض کی طرح کٹر یہودی تھیں اور حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکی تھیں۔

مذکورہ اسپتال اور اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس مریض کو خاتون کا عطیہ کردہ بلڈ پلازما کئی بار لگایا گیا جس کے بعد مریض کی حالت پہلے سے خاصی بہتر ہوگئی ہے۔

Leave a reply