کرونا وائرس، تفتان سے کتنے زائرین آج آئیں گے خیبرپختونخواہ،مقامی کیسز کتنے؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

0
19

کرونا وائرس، تفتان سے کتنے زائرین آج آئیں گے خیبرپختونخواہ،مقامی کیسز کتنے؟ اجمل وزیر نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر برائے اطلاعات وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ اجمل وزیر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ٹاسک فورس ٹیم معاملات کی نگرانی کررہی ہے

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا مسئلہ صرف ہمیں درپیش نہیں یہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے،کے پی حکومت کوروناوائر س سے متاثرہ افراد کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کیاجارہا ہے ،ہم اپنے صوبے کو کرونا وائرس سے جتنا ممکن ہو سکے بچائیں گے، میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے، یہ ہم سب کا مسئلہ ہے، پولیس کے حوالہ سے بتا دوں کہ جتنے بھی ٹریننگ سنٹر ہیں ہنگو میں اور دیگر وہاں ٹریننگ ملتوی کر دی گئی ہیں،پولیس اہلکار ڈیوٹیوں پر ہیں، ایمرجنسی کی صورتحال ہے، عوام سیکرٹریٹ یا ان جگہوں پر مہربانی کر کے آنے سے گریزکریں،جتنے بھی آئسولیشن بیڈز کے انتظامات کئے 1000 آئسولیشن وارڈ، 26 ہسپتال مختص کئے ہیں،

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ کے پی حکومت دن رات کورونا وائرس سے بچاوَ کے اقدامات کا جائزہ لے رہی ہے،تفتان سے آنے والے زائرین سے متعلق بھی اقدامات ہورہے ہیں،65افرادکےٹیسٹ ہوچکےہیں 15کے نتائج مثبت آئے ہیں،کوروناوائرس کے حوالے سے عوام میں خوف نہ پھیلایا جائے 17افرادکے ٹیسٹ کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں خیبرپختون خوا کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں 2ماہ کی کمی کی ہے،خیبرپختون خوا کےسرکاری دفاتر کو بند کرنے کی تجویز زیرغور ہے،پہلے سے بیمار ملازمین اور حاملہ خواتین ملازمین کو 15دن کی چھٹی دے دی ہے

اجمل وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عوام رش بنانے سے گریز کریں ،ہسپتالوں میں بھی صرف ضروری افراد جائیں، غیر ضروری افراد گھروں تک محدود رہیں، رابطہ نمبر 1700 دیا گیا ہے، ہمارے اہلکار خود پہنچیں گے اور چیک کریں گے، ہم نے عوام کو بچانا ہے، ضروری نہیں کہ ہر کسی میں کرونا وائرس ہو، 15 کیسز جو سامنے آئے وہ تفتان سے آئے، جو صوبے میں آتے ہیں ان کے ٹیسٹ کروائے ہیں، خیبر پختونخواہ کا مقامی ایک بھی کیسز سامنے نہیں آیا، 225 زائرین تفتان سے مزید آ رہے ہیں، ہم نے بندوبست کیا ہوا ہے، عوام نے ہمارا ساتھ دینا ہے. ہاتھ ملانے سے گریز کرنا ہے،فاصلہ بڑھائیں، ہاتھ چالیس سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تعلیمی ادارے بند، میٹرک اور انٹر کے امتحانات ہوں گے کب؟ سعید غنی نے کیا بڑا اعلان

کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند

کرونا وائرس کے پاکستان میں کیسز کے حوالہ سے وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کر دیئے

وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد187ہے،183مختلف اسپتالوں میں زیر علاج اور4ڈسچارج ہوچکے ہیں،سندھ میں کورونا وائرس کے150کیسز،147زیرعلاج ہیں،خیبرپختون خوا میں 15 اور بلوچستان میں 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اسلام آبادمیں کورونا وائرس کے4مریض،3زیرعلاج ہیں.

Leave a reply