کرونا وائرس، ٹیسٹ کیلئے پاکستان میں کتنی لیبارٹریاں؟مزید کتنی بڑھائی جائینگی؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

0
28

کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیلئے پاکستان میں کتنی لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں؟مزید کتنی بڑھائی جائینگی؟ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملہ کو حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، اگلے تین روز میں مزید سامان بھی دیا جائے گا، وینٹی لیٹرز اور ٹیسٹنگ کے لئے لیبارٹریز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا تھا کہ 13 مارچ کے بعد اسلام آباد سمیت صوبوں کی جانب سے ہمیں باقاعدہ تحریری طورپر سامان کی ڈیمانڈ بھیجی گئی، اس کو بھی پورا کیا گیا ہے اور جہاں سے ڈیمانڈ نہیں آئی تھی وہاں ڈاکٹرز، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی تعداد کو مدنظر رکھ کر ہم نے خود اپنے طور پر حفاظتی سامان کی ضرورت کا تخمینہ لگایا، اس سلسلے میں انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں کام کرنے والے طبی عملہ کے تناسب سے سامان بھوایا گیا ہے۔

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل صوبہ پنجاب کے لئے ہم نے چھ ہزار افراد کو سامان پہنچانے کی ضرورت کا تخمینہ لگایا گیا جبکہ 18 ہزار کے لئے طبی سامان فراہم کیا گیا، اس کے علاوہ 56 ہسپتالوں کے 20 ہزار عملہ کے لیے سامان تیار ہے جو اگلے تین روز میں متعلقہ ہسپتالوں کے حوالے کر دیا جائے گا۔ صوبہ سندھ کی طرف سے بھی کوئی تحریری ڈیمانڈ نہیں دی گئی، ہم نے صوبہ سندھ کے ڈاکٹرز، نرسوں اور دیگر سٹاف کی تعداد کے تناسب سے 9 ہزار کے عملہ کے لئے سامان کا تخمینہ لگایا لیکن 15 ہزار کے لئے سامان فراہم کیا گیا ہے، اس کے علاوہ مزید سامان بھجوانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے، صوبہ سندھ کے 42 ہسپتال ہماری فہرست میں موجود ہیں،

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی جانب سے کل پہلی تحریری ڈیمانڈ آئی ہے، ہم نے اس سے قبل اپنے تخمینے کے تحت دس ہزار 8 سو پی پی ایز بھیج دی تھیں، بلوچستان کی ڈیمانڈ بھی نہیں آئی تھی، وہاں کے طبی عملہ کی تعداد کے تناسب سے ہم نے اپنے طور پر دو ہزار کا تخمینہ لگایا اور 8 ہزار کے لئے سامان بھجوایا، اس طرح گلگت بلتستان کی ڈیمانڈ 15 ہزار آئی تھی، وہاں 24 ہزار بھیجا گیا اور ابھی 4 ہزار مزید بھجوائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد کے لئے 18 ہزار کی ڈیمانڈ تھی جس میں سے ہسپتالوں کو 8 ہزار فراہم کر چکے ہیں، آزاد جموں و کشمیر سے 10 ہزار کی ڈیمانڈ آئی تھی 13 ہزار فراہم کر چکے ہیں جبکہ دو ہزار مزید بھجوائے جا رہے ہیں۔

کرونا ریلیف ٹائیگر فورس، کب سے شروع کرے گی کام؟ کتنی خواتین نے کروائی رجسٹریشن

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اس وقت وینٹی لیٹرز کی کمی ہے لیکن ہم نے اپنے مقرر کردہ اہداف وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حاصل کر لئے ہیں۔ 13 مارچ کو ہمارے پاس صرف 14 لیبارٹریز ایسی تھیں جہاں پر کورونا کے ٹیسٹ کا انتظام کیا جا سکتا تھا، آج 22 لیبارٹریاں کام کر رہی ہیں، 12 یگر لیبارٹریوں کا سامان صوبوں کو بھیج دیا گیا ہے، اضافی لیبارٹریوں کے لئے بھی اتظام کیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ کم از کم ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں لیبارٹری کی سہولت دستیاب ہو سکے۔

تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا مزید کہنا تھا کہ ایک لاکھ ٹیسٹنگ کٹس آج رات کو آ رہی ہیں، کٹس کے معیار کی تصدیق کے لئے چیکنگ کا انتطام بھی کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کٹس میں 35 ہزار سندھ، 15 ہزار بلوچستان، 25، 25 ہزار خیبر پختونخوا اور پنجاب دی جائیںگی، پرسو ں رات کو بھی دو لاکھ 35 ہزار مزید کٹس پہنچ جائیں گی۔ کٹ کے علاہو بھی این 95 ماسک پنجاب کو 17 ہزار، سندھ کو 8 ہزار، کے پی کے کو 9 ہزار 700، بلوچستان کو 6 ہزار 200، گلگت بلتستان کو 2 ہزار 750، اسلام آباد کے ہسپتالوں کو ایک ہزار اور آزاد جموں و کشمیر کو 2800 دیئے جا چکے ہیں۔

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم

کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے 5 لاکھ، سندھ سے ایک لاکھ، خیبرپختونخوا سے 90 ہزار، بلوچستان سے 10 ہزار، آزاد جموں و کشمیر سے 8 ہزار اور گلگت بلتستان سے 4 ہزار سے زائد رضاکاروں نے کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والوں میں 2 ہزار سے زائد ڈاکٹروں سمیت 10 ہزار کے لگ بھگ طبی عملہ شامل ہے۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے حوالہ سے صوبوں سے بھی رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کی ضلع کی سطح پر کمیٹیوں میں رکن قومی اسمبلی، تحصیل کی سطح پر ارکان صوبائی اسمبلی اور یونین کونسل کی سطح پر سیکرٹری یونین کونسل شامل ہوں گے، تمام سیاسی جماعتوں کے منتخب نمائندے ان کمیٹیوں میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکور کارڈ کے تحت اہلیت کا تعین کیا جائے گا، اس پروگرام میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا

غریب کو ابھی تک ایک روپیہ نہ ملا، ٹائیگر فورس کی شرٹس پر حکمران جماعت نے 45 کروڑ لگا دیئے

Leave a reply