کرونا وائرس، یوسی منگا کے بعد مردان کے کن علاقوں میں پھیلنے لگا؟

0
28

کرونا وائرس، یوسی منگا کے بعد مردان کے کن علاقوں میں پھیلنے لگا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مردان میں منگاہ کے بعد ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی کورونا وائرس پھیلنے لگا

مردان کی تحصیل مایار میں 4 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق علاقہ سیل کر دیا گیا،مردان تحصیل تخت بھائی میں بھی کورونا وائرس کے 2مریض رپورٹ ہوئے ہیں،مردان کی تحصیل بکٹ گنج اور شیرگڑھ سے بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 86 ہوگئی،ضلعی انتظامیہ نے مردان کی موجودہ حالات کے پیش نظر لاک ڈاوَن مزید سخت کر لیا

مردان کے ایس پی وقار کھرل نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی حفاظت مر دان منگاہ میں کی ،اور آخر کار ان کے کرونا کا ٹیسٹ بھی پازیٹو نکل آیا،

یوسی منگا کو مکمل طور پرلاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے،یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صوبہ خیبر پختونخواہ میں سب سے زیادہ ہے، اسی یوسی میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کی ہلاکت ہوئی تھی جس کے بعد اہلیان علاقہ کے ٹیسٹ کروائے گئے تھے جس کے بعد 39 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی تا اہم اب منگا میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے

مردان میں کرونا وائرس کے باعث جان کی بازی ہار جانے والے سعادت خان کے گاؤں یوسی منگا میں مریضوں میں اضافے کے حوالہ سے کہا جا رہا ہے کہ سعادت خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب سے واپس آئے تھے جس کے بعد اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد انہیں ملنے اور مبارکبا دینے آئی تھی، اب انہی افراد میں کرونا کی تشخیص ہو رہی ہے

یوسی منگا میں کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آنے کے بعد یوسی کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے کسی کو آنے جانے کی اجازت نہیں، شہریوں‌ کو گھروں سے باہر نکلنے سے بھی منع کیا گیا ہے، یوسی منگا کی آبادی 25 ہزار سے زائد ہے، علاقہ میں لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کروانے کے لئے پاک فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے.

مردان کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی میں بھی گزشتہ روز کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر مین قرنطینہ کر لیا تھا.

برطانیہ میں کرونا سے مسلمان سب سے زیادہ متاثر، جنازوں کے اجتماع پر بھی پابندی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

بھارت میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ، کتنے مریض ہوئے صحتیاب

کرونا وائرس کا خدشہ، مساجد کو تالے لگ گئے، نمازیں گھر پر پڑھنے کا حکم

Leave a reply