کرونا وائرس، وزارت خارجہ بھی متحرک، بچاؤ کیلئے کیا اقدامات کیے؟

0
33

کرونا وائرس، وزارت خارجہ بھی متحرک، بچاؤ کیلئے کیا اقدامات کیے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے وزارت خارجہ نے اپنے ملازمین کو کرونا سے بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں

دفترخارجہ کےتمام داخلی راستوں پرمعلوماتی پینافلیکس آویزاں کردیئے گئے ہیں،مختلف بلاکس میں سینیٹائزرزنصب کر دیے گئے، ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ میں کرونا سے بچاو، احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے ایک خصوصی ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ وزارت خارجہ کی خصوصی ٹاسک فورس پاکستان میں موجود غیر ملکی مشنز سے رابطہ رکھے گی، ٹاسک فورس بیرون ممالک پاکستانی مشنز سے بھی ہمہ وقت رابطہ رکھے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خصوصی ٹاسک فورس میں ڈی جی ہیڈ کوارٹرز شامل ہیں، گریڈ 17 کے چند افسران کو بھی خصوصی ٹاسک فورس میں شامل کیا جائے گا، ٹاسک فورس سیل کا انفراسٹرکچر قائم کر دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ میں الیکٹرانک فائل کے نظام کو بھی فعال بنادیا گیا، نظام کو آن لائن فائلوں کی منتقلی کے لیے استعمال کیا جائے گا، تمام حکام و ملازمین کے لیے کرونا سے بچاؤ و احتیاطی تدابیر پر آگاہی کے لئے طبی ٹیم کے ہمراہ معلوماتی نشستوں کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے اور سندھ و بلوچستان میں 2، 2 نئے کیسز کے علاوہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 33 ہوگئی ہے

یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا وائرس سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کی صدارت کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

کرونا وائرس کے حفاطتی انتظامات کے تحت تعلیمی ایمرجنسی کے بعد حکومت نے پلان بی پر تیاری شروع کر دی

حکومت نے سرکاری اداروں میں بھی نگرانی سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نیشنل ہیلتھ ریسرچ کونسل نے ایکشن پلان کی تیاری شروع کردی،سرکاری اداروں اور وزارتوں میں اسکریننگ شروع کی جائے گی،سرکاری دفاتر، اداروں اور محکموں کو ڈیجیٹل تھرما میٹرفراہم کیے جائیں گے،پبلک ڈیلینگ سے متعلق دفاتر میں ماسک اور دستانے لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،سرکاری ملازمین کو کور وناوائرس سے متعلق آگاہی دی جائے گی

Leave a reply