کرونا وائرس ،کس ملک نے پاکستان کے ساتھ ویزہ آپریشن کیا معطل؟ متعدد ممالک میں ہنگامی صورتحال

0
30

کرونا وائرس ،کس ملک نے پاکستان کے ساتھ ویزہ آپریشن کیا معطل؟ متعدد ممالک میں ہنگامی صورتحال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں ویزہ آپریشن تاحکم ثانی معطل کر دیا،

متحدہ عرب امارات حکومت نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو اپنے ملک آنے سے روک دیا، عملدرآمد کیلئے ویزہ آپریشن معطل کردیا گیا ہے، صرف سفارتی پاسپورٹس پر ویزے جاری کئے جائیں گے.کوروناوائرس سےمتاثرہ ممالک کی جانب سےاقدامات مزید سخت کردیئے گئے

آسٹریلوی دارالحکومت کینبرا اور ریاست وکٹوریا میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی،سربیا اور سلواکیہ میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی،چیک ری پبلک میں لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی گئی،نیدرلینڈز میں 6 اپریل تک ریسٹورنٹس ،کیفے اور اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا،ڈزنی کا 17 مارچ سے شمالی امریکا میں تمام اسٹور بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا،

جنوبی کوریا نے یورپی ملکوں سے آنے والے افراد کی نگرانی مزید بڑھادی،اسپین اور پرتگال نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت معطل کردی،امریکا کی 4 ریاستوں میں ریسٹورنٹس اور کلبز مکمل بند کر دئیے گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔اٹلی کے علاقے لومبارڈے اور میلان کو وبا کا مرکز قرار دیا جارہا ہے جہاں1500 کے قریب افراد کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈاؤن کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔

کرونا وائرس کے مشتبہ مریض کی پاکستان میں موت

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج پھر طلب

نیدرلینڈز میں کروناکے نئے 176کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1135 تک پہنچ گئی جبکہ یہاں 8 افراد ہلاک ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 20 کے قریب پہنچ گئی۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں کرونا سے مرنے والوں کی تعداد 35 تک پہنچ گئی جبکہ حکومت نے 70 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو آئسولیشن وارڈ میں رکھنے کا فیصلہ کرلیا، برطانیہ میں آج کرونا سے 14 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1372 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور چالیس ہزار سے زائد شہریوں کے ٹیسٹ کیے گئ

Leave a reply