کرونا کا پھیلاؤ تیز لوگ پرہیز سے گریزاں
قصور
کوٹ رادھاکشن میں درجنوں مقدمات اور جرمانوں کے باوجود کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہسپتال مریضوں سے بھرنے لگے شادی تقریبات اور دیگر تقریبات بھی جاری سوشل ڈسٹینس برقرار رکھنا نہ ممکن ہو گیا تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے کورونا کے حوالے سے معلومات رکھنے والوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا شہر میں موجود ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بڑھ گیا جبکہ لوگ ٹیسٹ مثبت نہ آ جائے اسی لئے کورونا ٹیسٹ کروانے سے گریزاں ہیں اور کھلے عام گھومنے پھرنے میں مشغول ہیں جس سے دیگر افراد میں بھی کورونا منتقل ہونے لگا ہے ماسک کا استعمال بہت کم کیا جا رہا ہے اور دیگر ایس او پیز پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا ہے سبزی منڈی بینک ہسپتال اور دیگر کاروباری مراکز کورونا کو پھیلانے کے بڑے سبب بن چکے ہیں اسکے ساتھ شادی تقریبات اور دیگر تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں پر سوشل ڈسٹینس برقرار رکھنا تقریبا ناممکن ہے اور انتظامیہ اس حوالے سے کسی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہے جب کہ لوگ آج بھی کورونا کے مرض کو مذاق سمجھتے ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو شہر اور گردونواح میں مریضوں کا سیلاب آ جائے گا جس کے تدارک کی اشد ضرورت ہے