کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آج کراچی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور نالوں کی صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیری محلہ اورنگی نالے کے قریب مسائل پیدا ہوئے تھے،لیاقت آباد،ناگن چورنگی کے اطراف نالے اوور فلو ہوئے تھے،کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،مسائل بہت زیادہ ہیں،کوشش ہے اگلے  اسپیل سے پہلے انتظامات کرلیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا گجر نالے لیاقت آباد نمبر 4 کا معائنہ کیا،گجر نالے پر لیاقت آباد پر پانی اوور فلو کر گیا تھا۔ اوور ٹاپ ہونے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کلیننگ اور ریلیف کا کام شروع کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شاہراہ فیصل اور لیاری کے علاقوں میں بارش کا پانی جمع نہیں ہوا تنقید کرنے والوں کو تنقید کے علاوہ کوئی دوسرا کام نہیں آتا،شاہراہ فیصل پر زگ زیگ نالےکوسیدھا کر کے بنائیں ،اگر یہ سیدھا نالے کا پورشن بن گیا تو پانی نہیں رکے گا،

Comments are closed.