کرونا کا پھیلاؤ،وزیراعظم نے جلسوں پر پابندی لگا دی

0
23

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساری دنیا میں کورونا کی دوسری لہر آرہی ہے،امریکہ اور دیگر ممالک میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈاوَن شروع ہوگئے ہیں پاکستان نے اپنی معیشت کو بچا لیا،ہمارے کورونا کیسز میں 4 گنا اضافہ ہوگیا ہے،اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو کورونا کیسز میں بہت اضافہ ہوجائیگا،کورونا وائرس تبدیل ہوگیا اور دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد بہت ضروری ہے،

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماسک کے استعمال سے کورونا کیسز میں کمی آتی ہے ،کورونا کیسز میں اضافہ ہوگیا تو ہمیں مشکلات کا سامنا ہوگا،ہم نے کوشش کرنی ہے اجتماعات سے گریز کریں، کورونا وائرس مسجدوں سے نہیں پھیلا، یہ وقت فیصلوں پر عمل کرنے کا ہے،ہم نے سارے ملک میں جلسے ختم کردیئے ہیں،شادی ہال آوَٹ ڈور کریں،تقریب میں 300سے زیادہ لوگ نہ ہوں،اسکولوں میں اگر وبا پھیلی تو سردیوں کی چھٹیاں بڑھا دیں گے، عوام سےدرخواست ہےکہ ماسک ضرورپہنیں

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونانے ہمسایہ ممالک میں تباہی مچائی،احتیاط کی گئی تو اسپتالوں پرپریشرنہیں پڑے گا،ہم نہیں چاہتےجون جیسےحالات دوبارہ پیداہوںآج این سی سی اجلاس میں متعدد فیصلے کیے ہیں،فیصلہ کیا ہےکہ ملک بھرمیں جلسےنہیں ہوں گے،

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور اقدامات کاجائزہ لیاگیا،امریکا ،فرانس ،سپین ،برطانیہ میں کورونا کیسز کا ڈیٹا وزیراعظم کو پیش کیاگیا،وزیراعظم نے ملک میں بڑھتے ہوئے کیسز پر21نومبر کو رشکئی میں عوامی اجتماع منسوخ کردیا،

عوامی اجتماع کی منسوخی کا فیصلہ این سی او سی کی سفارش پر کیاگیا،این سی او سی نے وزیراعظم کو عوامی اجتماعات نہ کرنے کی تجویز دی تھی ،وزیراعظم کو رشکئی میں اقتصاد ی زون کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنی تھی ۔

Leave a reply