fbpx

کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم نے وزیر صحت کو ہٹا دیا

تیونس:کورونا کے بڑھتے کیسز، وزیراعظم نے وزیر صحت کو ہٹا دیا،طلاعات کے مطابق تیونس کے وزیر اعظم ہشام مشیشی نے منگل کو وزیر صحت فوزی مہدی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ شمالی افریقہ کے اس ملک میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

وزیر صحت کو عہدے سے ہٹائے جانے کا اعلامیہ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس سے قبل وزارت نے اس ماہ کے شروع میں بیان میں کہا تھا کہ ’تیونس کا صحت کا نظام کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے وزن سے تباہ ہو چکا ہے۔ بارہ ملین کی آبادی والے اس ملک میں اب تک سترہ ہزار اموات ہوچکی ہیں‘

تیونس کے وزیر اعظم نے کورونا کے خلاف لڑائی، کیسز میں اضافے اور ویکسینیشن مہم میں سست رفتاری کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزمات کے تبادلے کے دوران وزیر صحت فوزی مہدی کو معزول کیا ہے۔