ریاض:کورونا کا قہرختم : مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے مسجد الحرام کو نمازیوں کے لیے مکمل کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق ویکسین کی دونوں خوراکین لینے والے افراد حرمین شریفین میں داخل ہوسکتے ہیں جبکہ حرمین شریفین میں ماسک اور عمرہ ٹریکنگ ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کو نمازیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق اتوار سے ہوگا۔
یاد رہے کہ باقی دنیا کی طرح سعودی عرب بھی کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہوا اور اس دوران مسلمانوں کے لیے مقدس شہر مکہ میں غیر ملکی شہریوں کے لیے عمرے کی ادائیگی پر پابندی رہی۔ پھراس کے بعد فیصلہ ہوا تھا اور پھر سات ماہ بعد سعودی حکام نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی مسجد الحرام میں عمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی ۔
اتوار کو 10 ہزار غیر ملکی عازمین عمرہ کرنے کے لیے یہاں پہنچے۔ مذہبی عقائد کے مطابق مسلمان کسی بھی وقت عمرہ کر سکتے ہیں تاہم حج سال میں صرف ایک مرتبہ حج کے مہینے، یعنی ذولحج، میں ممکن ہوتا ہے۔
ان غیر ملکی مسلمانوں کو سعودی عرب آمد پر تین روز کے لیے خود ساختہ آئسولیشن (تنہائی) میں رہنا پڑا تاکہ کورونا وائرس کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
اس سے پہلے بھی پچھلے سال تین روز کی آئسولیشن کے بعد انھوں نے مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کا طواف کیا۔ اس دوران بعض مسلمان عام طور پر خانہ کعبہ کو چھوتے ہیں اور حجرہ اسود کو بوسہ دیتے ہیں لیکن کووڈ 19 کی حفاظتی تدابیر میں اس پر پابندی ہے۔