کرونا سے ڈرایا نہ جائے،ہم جلسے کریں گے، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی،نفیسہ شاہ نے سنگین الزام بھی لگا دیئے

0
28

کرونا سے ڈرایا نہ جائے،ہم جلسے کریں گے، پیپلز پارٹی ڈٹ گئی،نفیسہ شاہ نے سنگین الزام بھی لگا دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیاسی اجتماع ضرور ہونگے، ہم اپنے جلسے ضرور کرینگے، ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے،

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا اور دہشتگردی کا خوف پھیلاکر ہمیں جلسوں سے نہیں روک سکتی ، حکومت نے گلگت بلتستان میں دھاندلی کی ہے،ہم نے گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا ہے ،6ماہ قبل پی ٹی آئی کا جی بی میں ایک بھی امیدوار نہیں تھا، 6ماہ میں ایسا کیا ہوگیاکہ امیدوار بھی آگئے اور 10سیٹیں بھی جیت گئے،انتخابات میں ہر اینگل سے دھاندلی کی گئی

نفسیہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی ائی کی الیکشن مہم گالیوں پر یا لالچ پر مبنی تھی، اسکا سپریم کورٹ نوٹس لیں، ہم بھی عدالت میں دائر کریں گے، گلگت الیکشن میں کیا کچھ ہوا، بلاول نے کل تفصیل بتائی، فرقہ واریت کو ہوا دی گئی ،پیپلز پارٹی کو کریڈٹ جاتا ہے جہاں مرد بھی الیکشن سے گھبراتے ہیں وہیں ایک خاتون کو الیکشن میں کھڑا کیا، انکو سیکورٹی نہیں دی گئی جس کی وجہ سے وہ مہم نہیں چلائی سکیں ،چار پانچ سیٹیں ہیں جہاں راتوں رات نتائج تبدیل کئے گئے،

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کینٹر پر دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں نے اسوقت کیا ثبوت دیئے تھے جو آج ثبوت مانگ رہے ہیں، سعدیہ دانش جہاں امیدوار ہیں وہاں خواتین کو حق استعمال کرنے نہیں دیا گیا، الیکشن میں کافی شکایات ہیں.

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، بلاول و مریم کی جلسے لیکن ووٹ نہ مل سکے,باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان الیکشن میں بلے پر ٹھپہ چل گیا، تحریک انصاف نے 9 سیٹیں جیت کر میدان مار لیا۔

23نشستوں کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار7،پیپلزپارٹی نے 4نشستیں حاصل کیں ۔ مسلم لیگ ن 2 سیٹیں حاصل کر سکی ، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم ڈبلیوایم ایک نشست پرکامیاب ہو سکی۔

گلگت بلتستان الیکشن،مولانا فضل الرحمان بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

گلگت بلتستان، غیر حتمی نتائج،بلے پر ٹھپہ چل گیا، باقی جماعتوں‌ کو کتنی سیٹیں ملیں؟

گلگت الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی، وفاقی وزراء نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دیں

گلگت الیکشن،سادہ اکثریت بھی حاصل نہ کرنا شرمناک شکست ہے،مریم برس پڑیں

شاہد خاقان عباسی نے گلگت الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کر دیئے

ووٹ چوری ہوا، بلاول، پی پی کا ریٹرننگ افسرکے دفتر کے باہر دھرنا جاری

مریم نواز جمہوریت پربھاشن دینے کی بجائے بتائیں یہ "کام” کیسے کیا؟ شبلی فراز

چھینی گئی سیٹیں واپس لیں گے ورنہ اسلام آباد جائیں گے،بلاول کا اعلان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سابق وزرائے اعلی ٰحافظ حفیظ الرحمن اور مہدی شاہ بھی الیکشن ہار گئے ہیں ، تحریک انصاف کی گلگت بلتستان میں حکومت بنانے کے لئے پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے ۔آزاد امیدوار جو کامیاب ہوئے ہیں ان میں سے اکثریت تحریک انصاف کی حمایت یافتہ ہے.

گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیخلاف پیپلزپارٹی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Leave a reply