کرونا وائرس کےحملے پھرتیز:اہل وطن نےکیاحفاظتی تدابیراختیارکرنی ہیں تفصیلات آگئیں

0
24

اسلام آباد:کرونا وائرس کےحملے پھرتیز:اہل وطن نےکیاحفاظتی تدابیراختیارکرنی ہیں تفصیلات آگئیں ،اطلاعات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث این سی او سی کی ہدایات پر وفاقی حکومت کی طرف سے اہم ہدایات جاری کردی گئی ہیں‌

ذرائع کےمطابق وفاق نے نئی پابندیوں کے اطلاق کی ہدایات جاری کر دی

جس کے مطابق عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وائرس پھیلنے والے ممکنہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈائون اور مائیکرو لاک ڈائون کیا جا سکے گا

دوسری طرف یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فی صد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا

ادھر اس حوالے سے کہا جارہا ہےکہ تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات دس بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی ،جبکہ ہسپتال ، میڈیکل سٹور اور اشیائے خوردونوش کی دوکانوں پر دس بجے کے پابندی لاگو نہیں ہو گی

وفاقی حکومت کی طرف سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہےکہ تمام پارکس شام چھے بجے کے بعد بند کر دئیے جائیں گے ، یہ بھی پیغام دیا گیا ہےکہ شادی ہالز اور ہوٹلز کے اندر بیٹھ کر کھانوں پر 15 مارچ سے دی جانے والی اجازت منسوخ کی جاتی ہے

ادھر اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ سینما ہالز اور مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی ،ہدایات کے مطابق کھلے مقامات پر تین سو افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہو گی ، تمام پابندیوں کا اطلاق 15 اپریل تک رہے گا ،

وفاقی حکومت کی طرف سے ہدایت کی گئی ہے کہ ان پابندیوں میں نرمی یا مزید سختیوں کے حوالے سے 12 اپریل کو فیصلہ ہو گا

Leave a reply