کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم سینٹرل پولیس آفس کراچی پہنچ گئے،شہدا کی یادگارپرحاضری

0
25

کراچی :کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم سینٹرل پولیس آفس کراچی پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق آج کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم سینٹرل پولیس آفس کراچی پہنچ گئے

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے آج سنٹرل پولیس آفس کراچی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کورڈ کامڈ کا آئی جی پولیس مشتاق مہر نے استقبال کیا۔

کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پولیس کے تمام افسران کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کور کمانڈر نے کراچی اور اندرون سندھ میں امن وامان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کی لگن کو سراہا۔

کور کمانڈر نے پولیس شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔

Leave a reply