کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی کے گھر آمد

0
27

پشاور:کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل حسن اظہار حیات نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شہید کے گھر آمد پر پشاور کور کے کمانڈڑ نے اہل خانہ کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کور کمانڈر نے بتایا کہ شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی یاد میں کیڈٹ کالج وانا کے مین آڈیٹوریم کو اُن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے کیڈٹ کالج وانا میں ہی تعلیم حاصل کی تھی۔ شہید کے والد بھی اسی کالج میں ملازم تھے۔ دھرتی کے بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مین آڈیٹوریم کو ان سے منسوب کیا گیا۔

شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔

پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

Leave a reply