کرپٹ نوازشریف،زرداری اورمولانا فضل الرحمن سب جیل جارہے ہیں اگلا الیکشن ان چوروں کے بغیرہوگا،پرویزخٹک

0
38

پشاور:کرپٹ نوازشریف،زرداری اورمولانا فضل الرحمن سب جیل جارہے ہیں اگلا الیکشن ان چوروں کے بغیرہوگا،پرویزخٹک نے کھری کھری سنا کراس تکون کا دل زخمی کردیا ،اطلاعات کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مجھے نظرآرہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان سمیت سب جیل جانے والے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اختلافات کی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اتحاد اور تحریک ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن نہ استعفے دے گی اور نہ سڑکوں پر نکلے گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ نظرآرہا ہے کہ اپوزیشن والے آئندہ سیاست میں نہیں ہوں گے، نوازشریف اور زرداری سمیت ان کے پارٹی کے لوگ بہت جلد اپنی چوری میں پکڑے جائیں گے جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی اپنی جائیداد کاحساب نہیں دے سکتے۔

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ مجھے نظرآرہا ہے نوازشریف، آصف زرداری اور فضل الرحمان سمیت سب جیل جانےوالے ہیں۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے، پی ڈی ایم کے ساتھ عوام ہے ہی نہیں تو خطرہ کیسا؟

Leave a reply