پنجاب پولیس میں‌ بڑے پیمانے پرکرپٹ پولیس افسران کی فہرست تیار

0
57

لاہور : چوراں نوں پئے مور تے موراں نوں پئے ہور، عوام الناس پر بجلی بن کر گرنے والے کرپٹ پولیس افسران کی باری آگئی،اطلاعات کے مطابق شہر میں جرائم پر قابو پانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا،لاہور پولیس کے اعلیٰ افسران ہی رشوت خور نکلے،سی پی او بشیر احمد ناصر نے کرپٹ پولیس افسران کی لسٹ تیار کر لی،

ذرائع کے مطابق پولیس افسروں کے قحبہ خانوں، منشیات فروشوں اور جوا خانوں سے رشوت لینے کا انکشاف ، رشوت لینے والے 14 ڈی ایس پیز اور 14 انسپکٹرز کی فہرست نے تہلکہ مچا دیا۔ان پولیس افسروں‌کے خلاف کارروائی کیے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے.

معتبر ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ کا نام رشوت وصول کرنیوالوں میں سرفہرست ہے، ڈی ایس پی لوئرمال شوکت علی شیخ، ڈی ایس پی ملک عبدالغفور، ڈی ایس پی ابراہیم، ڈی ایس پی عثمان، ڈی ایس پی لائسنسنگ امتیاز الرحمان، ڈی ایس پی ڈیفنس سجاد حیدر، ڈی ایس پی لوئر مال نوید اکمل، ڈی ایس پی سی آئی اے عثمان حیدر رشوت خور افسران میں شامل ہیں،

کرپٹ افسران کی فہرست کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک ندیم بٹ، ڈی ایس پی سکیورٹی میاں ابصار بھی رشوت لینے میں پیش پیش ہیں، ڈی ایس پی ٹاؤن شپ اعجاز علی، ڈی ایس پی پی ایچ پی لاہور طاہراقبال وڑائچ، ڈی ایس پی خالد محمود تبسم بھی رشوت خور نکلے،انسپکٹرحسنین حیدر، ایس ایچ او نوانکوٹ علی عباس، ایس ایچ او ملت پارک طاہر اکرام بھی رشوت لینے والوں میں شامل ہیں۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سی سی پی او لاہور بشیر احمد ناصر نے رشوت خور افسران کیخلاف ایکشن لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور ڈی آئی جی سکیورٹی کو مراسلہ تو لکھ دیا مگر پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کا یہ کارنامہ محکمہ پولیس کی کارکردگی پر کئی سوال چھوڑ گیا۔

Leave a reply