کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں،حلیم عادل شیخ
کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں،حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ نے اپنے ٹویٹ بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ یہ میری سندھ کے حالات ہیں جہاں حکمران اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود ایک اسپتال کا نظام تک ٹھیک نہیں کرسکے، اسپتالیں این جی اوز کو دینے کی بجاء سندھ حکومت ہی این جی اوز کے حوالے کردینی چاہیے. سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل شہداد پور میں حاملہ خاتون کو سرکاری اسپتال میں زچگی سے انکار کر نے اور پرائیویٹ اسپتال ریفر کرنے کے بعد اسپتال کی پارکنگ میں ہی رکشہ چنگچی میں ہی اپنے بچے کو پیدائش دے رہی ہے.
کرپٹ والدین کے بچے ابو بچانے کی مہم میں مگن ہیں، پنجاب کی راجکماری لوگوں میں کورونا پہیلا رہی ہے،سندھ کا شہزادہ بے تکے بیانات دینے میں مصروف ہے،اپوزیشن اپنی سیاست میں عوام کو کورونا میں دھکیل رہی ہے ، مریم صفدر کا پنجاب میں اجتماعات ذاتی انا اور بغض عمران خان کے علاوہ کچھ نہیں.پی پی چئیرمن کے منہ سے ملکی معیشت پر بڑے بڑے بیان زیب نہیں دیتے۔لاڑکانہ کی جماعت کے پرچی چیئرمین کی باتیں ان کے وزراء اور پارٹی رہنماء تک سنجیدہ نہیں لیتے، پی پی چیئرمین کو علم نہیں آٹے کی سب سے زیادہ قیمت صوبہ سندھ میں ہے بلاول کا بیان آ تے کے متعلق ایسے ہے جیسے عمران خان کی حکومت قیام پاکستان سے ہو،پی پی چیئرمین کی مہربانی سے آج سندھ عالمی جریدوں کی زینت بناہوا ہے، بلاول ہاؤس کے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر معیشت پر لیکچر جھاڑنے والے اپنی حکومت کے سیاہ کارنامے نہیں چھپا سکتے،بلاول کی چیخوں سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ملکی معیشت درست سمت کی طرف رواں دواں ہے۔