ننکانہ : محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کاموں میں کرپشن،مانیٹرنگ ٹیم کے افسران نے حصہ لیکر چپ کاروزہ رکھ لیا

ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)محکمہ بلڈنگ ترقیاتی کاموں میں کرپشن،مانیٹرنگ ٹیم کے افسران نے حصہ لیکر چپ کاروزہ رکھ لیا
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلڈنگ کےضلع بھر میں جاری اربوں روپے کے ترقیاتی کاموں پر مانیٹرنگ افسران نے خاموشی اختیار کر لی,ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ نہ ہونے کے باعث کٸی افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نمایاں ہو گیا,مانیٹرنگ اینڈایولیوشن افسران نے اج تک ضلعی ڈویلپمنٹ جاٸزہ اجلاس میں بھی شرکت نہیں ,وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ
ضلع ننکانہ صاحب کی تینوں تحصیلوں ننکانہ صاحب,شاہ کوٹ اور سانگلہ ہل میں محکمہ بلڈنگ کے اربوں روپے مالیت کے تعمیراتی کام جاری ہیں جن کے باعث اس ضلع میں ایک ترقی کا نیا دور شروع ہوگا,محکمہ بلڈنگ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے تعمیراتی کام کا جائزہ اور نگرانی کے لیے سی اینڈ ڈبلیو کے تحت monitoring and evaluation (ایم اینڈ ای) مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن کا شعبہ قائم کیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی کاموں کو ایس او پیز کے مطابق چیک کیا جاۓ لیکن ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ آج تک اس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے کسی بھی تعمیراتی کام کو چیک نہیں کیا گیا ہے ,ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ہر ماہ ہونے والی ڈویلپمنٹ کے جائزہ اجلاس میں بھی آج تک شرکت نہیں کی ہے اور نہ ہی ضلعی افسران نے بھی ان سے کبھی رپورٹ طلب نہیں کی ہے,ضلع ننکانہ صاحب میں اربوں روپے کی ترقیاتی سکیموں پر صرف ایک فرد سب انجینئر محمد افضل تعینات ہے جو آج تک کسی بھی تعمیراتی سکیم کی مانیٹرنگ کرتے ہوۓ نظر نہیں آۓ ہیں جبکہ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی لاہور سے کبھی ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ننکانہ صاحب نہیں آۓ ہیں ,ترقیاتی کاموں کا اگر جائزہ نہ لیا گیاتو مستقبل میں ترقی کا خواب چکنا چور ہو جاۓ گا,ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب ,صوبائی محتسب پنجاب,کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب کو فوری نوٹس لینا چاہیے اور غفلت کے مرتکب افسران وملازمین کے خلاف محکمانہ انکوائری عمل میں لائی جاۓ اور کرپشن ملوث اور غفلت کے مرتکب افسران کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ

Leave a reply