کرپشن کے خاتمے کے لئے سخت اور موثر حکمت عملی اختیار کی جائے

0
27

کرپشن کے خاتمے کے لئے سخت اور موثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سندھ کو کرپشن سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں۔ اینٹی کرپشن ایسٹ زون دفتر کا دورہ اور اجلاس کی صدارت

صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اینٹی کرپشن ایسٹ زون دفتر کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہزاد فضل عباسی، بھی صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ محمد ابراہیم میمن نے صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امدادباہمی جام اکرام اللہ دھاریجو کو تفصیلی بریفنگ بھی دی,دورے کے موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہیں کرپشن کے خاتمے کے لئے سخت اور موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت اورکہا کہ کرپشن کے خلاف کاروائیاں تیز کی جائیں تاکہ کرپٹ عناصر کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کرپشن سے پاک سندھ چاہتے ہیں۔ کرپشن سے متعلق ملنے والی شکایات پر سنجیدگی اور شفافیت سے کارروائی کی جائے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ کسی کو بھی بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔ اگر محکمہ اینٹی کرپشن کا کوئی بھی اہلکار کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ بلا خوف و خطر کرپشن کے اپنی شکایات درج کروائیں کیونکہ کہ ہم سب مل کر ہی صوبے کو کرپشن کے عفریت سے نجات دلا سکتے ہیں

Leave a reply