fbpx

کرپشن کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پی پی کیلئے سونے کا انڈا دینے والا پروگرام رہا ہے

کرپشن کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پی پی کیلئے سونے کا انڈا دینے والا پروگرام رہا ہے،پی ٹی آئی رہنماء سمیر میر شیخ

کرپشن کے باعث احتساب عدالت نے سابق چئیرمن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دیا۔فرزانہ راجا نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا، بی آئی ایس پی میں بی بی شہید کا نام کرپشن کیلئے استعمال ہوا اور بلاول خاموش رہے، بی آئی ایس پی اسکینڈل میں فرزانہ راجا کو پلینگ کے تحت مفرور کیا گیا، سندھ حکومت کے وزراء افسران نے مل کر بیواؤں کے حق کا پیسہ لوٹا ہے، پی پی کے دور حکومت میں 36 ہزار سے زائد جعلساز پروگرام میں رجسٹرڈ کیے گئے.

احساس پروگرام پر پی پی کی تنقید خود پی پی کیلئے باعث شرم ہے.احساس پروگرام سیاست سے پاک اور غریبوں کیلئے ماحول دوست پروگرام ہے.
احساس کے ذریعے غریبوں میں 60 بلین سے زائد رقم تقسیم کی گئی سندھ حکومت احساس پروگرام جیسے پروگرام متعارف کروانا تصور بھی نہیں کرسکتی.مخالفین کی زبانیں عمران خان کے ارادوں کو کمزور نہیں کرسکتیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.