کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

0
25

کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پشاور موڑتا اسلام آباد ایئرپورٹ میٹرو بس سروس کا افتتاح باعث اعزاز ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین اور ترکی نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں معاونت کی ہے،پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئر پورٹ اورینج روٹ آج سے آپریشنل ہوا،رمضان میں مفت سفر کی سہولت فراہم کریں گے، میٹرو بس توسیعی منصوبے پر اب تک 16ارب روپے آچکے ہیں بد قسمتی سے حکومت بدلنے پر یہ منصوبہ بھی بد ترین تاخیر کا شکار ہو گیا،اسلام آباد کے شہریوں کویہ تحفہ نوازشریف نے2017 میں دیا پی ٹی آئی دور سے ایک حد تک دفاع کے اخراجات بھی قرضوں سے ادا کرتے ہیں،منصوبے کا ا صل تخمینہ 16 ارب تھا، ،ہمارا ملک ایک غریب ملک ہے یہ 100 روپے کا نقصان بھی برداشت نہیں کر سکتا اور سابق حکومت کی تاخیر کی وجہ سے ڈھائی ارب کا نقصان ہوا۔پشاور موڑ تا اسلام آباد ایئر پورٹ میٹروبس منصوبے کو 2018 میں آپریشنل ہوناتھا،تعطل کی وجہ سرکار کو منصوبے میں دلچسپی ہی نہیں تھی،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک و قوم کی خدمت کرنی ہے ، 55 روپے فی کلو میٹر ہیلی کاپٹر کا سفر کرنے والے وزیراعظم مہنگی، بلٹ پروف گاڑیاں رکھنے والے وزراء کو کیا غرض ہو کہ کسی غریب کے بچے نے سکول جانا ہے ،کسی نے بیمار ماں کو ہسپتال لے کر جانا ہے کسی ٹیچر نے سکول یونیورسٹی جانا ہے اگر ہماری حکومت رہتی تو یہ منصوبہ چار سال تو کیا 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار بھی نہ ہوتا عوام سے کبھی غلط بیانی نہیں کروں گا،لاہور کا اورینج لائن منصوبہ چین کا تحفہ ہے،سابق وزیراعظم کے پاس ہیلی کاپٹر،وزراکے پاس بلٹ پروف گاڑیاں تھیں،سابق حکمرانوں کو عوام سےکوئی غرض نہیں تھی کرپشن کا ایک دھیلا اورینج لائن منصوبے میں ثابت نہیں ہوسکا،ججز نے ایک سال تک کیس کو سنا اور پھر ہمیں کلین چٹ دی کہ منصوبے میں دھیلے کی کرپشن بھی نہیں ہوئی ، اس کے بعد پی ٹی آئی کے وکیلوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ، وہاں بھی کیس چلتا رہا جس کے بعد فیصلہ 8 ماہ تک محفوظ رکھا گیا ، اس طرح مجموعی طور پر اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ تقریبا اڑھائی سال کی تاخیر کا شکار ہوا

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کرنے پر چیئرمین سی ڈی اے اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو کام سے محبت کرتا ہے، اور قوم کے لیے کام کرتا ہے وہ قوم کا تاج ہیں،ملک بڑی مشکل اور قربانیوں سے بنا ہے چین کے تعاون سے کے سی آر منصوبہ کراچی کے لیے بہت اہم ہے پشاور موڑ سے نیو ائیرپورٹ تک کی میٹرو بس سے متعلق سابق وزیر اعظم نے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا کہ کبھی ہم نے اس میں بیٹھنا بھی ہے اس بس میں غریب قوم نے بیٹھنا تھا ، آج سے 7 دن قبل مجھے خادم پاکستان بنایا تو اگلے دن یہاں آیا اور چار سال سے تاخیر کا منصوبہ چار دن میں مکمل کر کے آج افتتاح کر دیا اس میں ہزاروں افراد سفر کرینگے اوررمضان شریف کے مہینے میں اس منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کو دعائیں دینگے

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کے تحفے پر چینی صدرشی جن پنگ کے مشکور ہیں چین نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا،چین پاکستان کا ایک عظیم دوست ہے چین پاکستان کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہا،

میٹرو بس اسلام آباد پر کام تقریباً چار سال کے تعطل کے بعد شروع ہوا.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمی کا قلمدان سنبھالتے ہی میٹرو بس اسلام آباد کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرکے سروس کا آغاز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں. میٹرو بس اسلام آباد پشاور موڑ سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک روزانہ ہزاروں مسافروں کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات فراہم کرے گی. بعد ازاں میٹرو بس سروس کی توسیع کرکے اسے روات تک لے جایا جائے گا.

دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سابق وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی ملاقات ہوئی ہے،حافظ حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی. اور کہا کہ چلاس میں وزیرِ اعظم کی عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کی منظوری مقامی لوگوں کیلئے نعمت سے کم نہیں.ٹریفک کی سارا سال روانی کیلئے بابو سر ٹنل کی منظوری سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ مقامی آبادی کی آمدورفت و معاشی سرگرمیاں سارا سال بلا تعطل جاری رہیں گی. دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کو 2029 کی بجائے 2026 میں مکمل کرنے کی ہدایات پر حافط حفیظ الرحمن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا،

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے. چار سال کے سیاہ دور میں عوامی فلاحی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا.انشاء اللہ ملک و قوم کی خدمت کا سفر اب تیزی سے جاری رہے گا.

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا

پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟

عثمان بزدار ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس پہنچ گئے

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا

جب تک صدر پاکستان عہدے سے نہیں ہٹاتے میں گورنر پنجاب ہوں، عمرسرفراز چیمہ

مولانا فضل الرحمان نے فوری الیکشن کا مطالبہ کر دیا

Leave a reply