کرپٹ ترین ٹاپ ٹین میں نواز شریف شامل،چورکوچورنہیں تو اورکیا کہیں،102 پائلٹ گراؤنڈ،54 کیخلاف ایکشن،غلام سرور

0
58

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایک سال چار ماہ کی فرانزک انکوائری کے بعد 262پائلٹس کی ڈگریاں مشکوک قرار دی گئیں،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی میں یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی اور برطانیہ کے حکام کی جانب سے پی آئی اے کی یورپ میں کام کرنے کی اجازت 6 ماہ کے لیے معطل کرنے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس جو مرتضیٰ جاوید عباسی اور دیگر نے پیش کیا کا جواب دیتے ہوئے کیا

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ مختلف ایئر لائنز کے 102 پائلٹس گراونڈ کردیئے، اب تک 54کے خلاف ایکشن لے لیا، اب تک 28کو برطرف کردیا، اپنی جگہ دوسروں کو امتحان دینے والے 26کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں‘ اب تک 34کو لائسنس معطلی کے نوٹس بھیج دیئے،غیر ملکی ایئر لائنز میں کام کرنے والے پاکستانی پائلٹس کے خلاف بھی تحقیقات کررہے ہیں ، متحدہ عرب امارات ایئر لائن کے 54پائلٹس میں سے 48کلیئر ہوگئے ‘ ویت نام ایئر لائن والے 11 سے 9 کلیئر ہوگئے ، بحرین ایئرلائن کے 4 میں سے 2 کلیئر ہوگئے، ملائشیا اور ترک ایئر لائن میں کام کرنے پاکستانی پائلٹس پر تحقیقات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر شہری ہوابازی سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے پی آئی اے پر چھ ماہ کے لیے پابندی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اس کا پس منظر جاننا بھی ضروری ہے۔ ا 54 پائلٹس کے خلاف کل ایکشن لے لیا ہے‘ان میں 28 ٹرمینیٹ ہو گئے،کریمنل کارروائی ہو گی۔ 34 کو مزید لائسنس معطلی کے نوٹسز بھیج دیئے۔ 54 پائلٹس کی لسٹ یو اے ای نے بھیجی اسی طرح ملائیشیا، ترکی، ویتنام، مصر، بحرین نے بھی لسٹ بھیجی اس پر کام ہو رہا ہے۔ غلط طریقے سے امتحان اور پیسے دے کر نوکریاں دی گئیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی دنیا بھر میں ایئرلائنز اور مسافروں کی حفاظت پر نظر رکھتی ہے۔ پروازوں کی معطلی پہلی بار نہیں ہوئی۔ کبھی انسانی جانوں کے تحفظ سے متعلق توجہ نہیں دی گئی۔ 2007ءمیں بھی حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر آپریشن معطل ہوا تھا۔ اس ایجنسی نے 5 نکات ہمارے سامنے رکھے۔ تقریبا 5 پر ہی جواب دے دیا مگر کراچی طیارہ حادثہ ہو گیا اور اس میں پائلٹ کی غلطی سامنے آئی اور 100 جانیں ضائع ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی انسانی جانوں کی حفاظت کی طرف توجہ نہیں دی گئی آپریشن پہلی بار معطل نہیں ہوا۔ ماضی میں بھی آپریشن معطل ہو چکے ہیں۔ یہ سلسلہ 2008ء کے بعد سے شروع ہوا ہے‘حالیہ جہاز حادثے میں پائلٹ کی غلطی سامنے آئی۔ جب معاملے کا جائزہ لیا تو618 لوگوں کی ڈگریاں جعلی تھیں اور 17 پائلٹ اور 96 انجینئرز کی بھی جعلی ڈگری تھی۔ حقائق سے پردہ اٹھاتا ہوں تو ہمارے دوست ناراض ہو جاتے ہیں 658 لوگوں کی ڈگریاں جعلی نکلیں۔ 28 پائلٹ کی ڈگریاں بھی جعلی نکل آئیں۔ گزشتہ سال انکوائری بورڈ میں جعلی ڈگریوں کی تعداد بڑھتی گئی۔ اداروں کو ٹھیک کرنا اور سابق گندگی کو صاف کرنا بھی ہماری زمہ داری ہے ۔ پی آئی اے میں 2008ء سے 2018ء تک خسارہ بڑھا۔ گزشتہ سال انکوائری بورڈ میں جعلی ڈگریوں کی تعداد بڑھتی گئی ۔

مرتضیٰ جاوید عباسی نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ آپ گند صاف کریں‘ لیکن جن جن پائلٹس کے نام لئے گئے ان میں سے بہت سے نوکریاں پہلے چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ ایوان کو بتایا جائے کہ حکومت کے اس اعلان سے کتنا نقصان ہوا۔ بہتر تھا کہ پہلے تحقیق کرلیتے پھر بات کرلیتے۔

جعلی لائسنس کی وجہ سے ویتنام نے بھی پاکستانی پائلٹوں کو نوکریوں سے نکال دیا

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

سول ایوی ایشن اتھارٹی ،طیارہ حادثات میں مرنیوالوں کا قاتل کون؟ ہم نہیں چھوڑیں گے، مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

وہ قوم جو ہر سال 200 ارب جلا ڈالتی ہے، سنیے سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کی زبانی

جہازکریش، حقائق مت چھپاؤ ، جواب دو، مبشر لقمان کا پالپا کو کھلا چیلنج

کاش. پی آئی اے والے یہ کام کر لیتے تو PK8303 کا حادثہ نہ ہوتا، سنیے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشافات

ماشاء اللہ، پی آئی اے کے پائلٹ ماضی میں کیا کیا گل کھلاتے رہے ؟سنئے مبشر لقمان کی زبانی

سول ایوی ایشن نے گونگلوؤں سے مٹی جھاڑ دی،پائلٹ کوذمہ دار ٹھہرانے کا لیٹر کیوں جاری کیا گیا؟ سنئے مبشر لقمان کی زبانی

طیارہ حادثہ،ابتدائی رپورٹ اسمبلی میں پیش، تحقیقاتی کمیٹی میں توسیع کا فیصلہ،پائلٹس کی ڈگریاں بھی ہوں گی چیک

طیارہ حادثہ، تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل

لاشوں کی شناخت ،طیارہ حادثہ میں مرنیوالے کے لواحقین پھٹ پڑے،بڑا مطالبہ کر دیا

کراچی طیارہ حادثہ،طیارہ ساز کمپنی ایئر بس نے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی

اس پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ حقائق بیان کرتا ہوں تو ایوان میں شور مچ جاتا ہے‘ہماری حکومت اصلاحات کی حکومت ہے‘اداروں کو ٹھیک کرنا اور پچھلا گند صاف کرنا ہمارا مینڈیٹ ہے اس وقت پی آئی اے 462 ارب روپے کی مقروض ہے۔ کل 54 پائلٹس کو فارغ کردیا گیا ہے۔ کرپٹ ترین ٹاپ ٹین میں نواز شریف شامل تھے ۔ ملک کو بدنام تو انہوں نے کیا۔ چور کو چور نہیں تو اور کیا کہیں ۔دو نمبر کو دو نمبر نہ کہیں تو کیا کہیں ۔ ہم تو ان کا گند صاف کر رہے ہیں۔ اے ٹی آر کی فلائٹ پر ایس او پی کو فالو نہیں کیا گیا تو یہ تحفظات درست ہیں۔ پہلے لائسنس کچھ لے کر رینیو ہوتے تھے‘ بھرتی بھی کچھ لے کر ہوتی تھیں۔

Leave a reply