بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

0
33

کاٹن اینڈ جنرز ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے زیرو ریٹڈانڈسٹریز پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے خصوصی طور پر ٹیکسٹائل مصنوعات پر 17 فیصد اور روئی پر 10 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے سے فیکٹریوں میں کاروبار کم ہو رہا ہے.

حکومت کی طرف سے کاٹن اور اس سے متعلق انڈسٹری پر بھاری ٹیکس عائد کرنے سے کاٹن انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے. روئی کے بھاؤ میں اضافہ کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور ایک بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ لوگ نئے بجٹ میں نافذ کردہ سیلزٹیکس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہیں.
کسانوں‌ کو بھی اس صورتحال پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.

واضح‌ رہے کہ کاٹن کی فصل تیار ہے اور اس کی کٹائی قریب ہے اگر یہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو کسانوں‌ کو اس کا شدید نقصان ہو گا.

Leave a reply