پی آئی اے کے کنٹری مینیجر  متحدہ  عرب امارات کرونا وائرس کا شکار قرنطینہ منتقل 

0
29

اسلام آباد:* پی آئی اے کے کنٹری مینیجر  متحدہ  عرب امارات کرونا وائرس کا شکار قرنطینہ منتقل  ،اطلاعات کےمطابق پی آئی اے کے کنٹری مینجربرائے یواے ای کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں ، وہ گزشتہ  ایک  ہفتہ  سے دبئی میں   محصور پاکستانیوں کو وطن  واپس پہنچانے  میں مصروف عمل تھے۔

باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق شاہد مخل نے رش کے باوجود قونصل خانے میں پی آئی اے کا دفتر قائم کرکے ذاتی طور سے ہزاروں پاکستانیوں کی واپسی کا بندوبست کیا ،یہ کہ شاہد مغل ذاتی طور پر محصور پاکستانیوں سے رابطہ رکھے ہوئے تھے،ذرائع کا کہنا ہےکہ ان کی انتھک کوششوں  اور عملی اقدامات  سے  متحدہ  عرب امارات  سے  پاکستان کے لیے پروازیں چلانا ممکن ہوئیں۔

ادھر باغی ٹی وی کےمطابق سی ای او  پی آئی اے ائر مارشل ارشد ملک  نے  ان  کی  خدمات کو  خراج  تحسین  پیش کیا ہے۔ شاہد مغل جیسے افسران  پی آئی اے کا  سر مایہ افتخار ہیں جو جان کے خطرے کے باوجود قومی خدمت کے جذبے سے سرشار فرائض کی ادائیگی میں مصروف رہے۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہےکہ پی آئی اے کا عملہ قومی ہیروز ہیں جو  مسافروں کو  ان  کے  آبائی وطن پہنچانے  کے لیے سر دھڑ کی بازی  لگائے ہوئے  ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اس ضرورت کے وقت قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہے

Leave a reply