پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ

0
25

ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کا کہنا ہے کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس میں منعقدہ کورسسز سے پولیس افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں اضافہ ہورہا ہے، کورسسز مکمل کرنے کے بعد اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں۔
ایبٹ آباد ()ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کا پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں کورس مکمل کرنے کی منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور تقریب سے خطاب بھی کیااس موقع پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈائریکٹر پولیس سکول آف انٹیلی جنس کرنل(ر) چوہدری اشتیاق احمد وڑائچ نے ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز کو پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے کہا کہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد کا قیام خیبرپختونخواہ پولیس ایک بہت بڑا اور اہم اقدام تھا یہاں سے کورسسزمکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جرائم کے خاتمہ اور مختلف اہم نوعیت کے کیسسز میں دوران تفتیش مدد مل رہی ہے اور ان کورسسز سے پولیس افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میں امید کرتا ہو اپ نے جو یہاں سیکھا ہے اسکو اپنی پروفیشنل زندگی میں لاتے ہوئے اپنے محکمہ پولیس کیلئے مثبت کردارا دا کریں گے، کورس مکمل کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو جو پیشہ ورانہ زندگی میں فائدہ ہو تو ایک رپورٹ کی صورت میں سکول ہذا کو ارسال کریں اور مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کریں تاکہ اس میں مزید بہتری لائی جاسکے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کورس مکمل کرنے والے اور کورس پوزیشن حاصل کرنیوالے پولیس افسران اور جوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور مبارکباد پیش کی۔ بعد ازاں انہوں نے ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے ہمراہ پولیس سکول آف انٹیلی جنس کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور مختلف امور کا جائزہ لیا۔

Leave a reply