عدالت آپ کو نوکری پر بحال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے کس کو کیا بحال کرنے سے انکار

0
23

عدالت آپ کو نوکری پر بحال نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ نے کس کو کیا بحال کرنے سے انکار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں کنٹریکٹ ملازم عقیل حسین کی نوکری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست گزار کو دوبارہ نوکری پر بحال کرنے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا،سروس کنٹریکٹ کی شق 18 کے مطابق درخواست گزار کو نوکری سے فارغ کیا گیا،معاہدے کے مطابق محکمہ کسی بھی وقت بغیر کوئی وجہ بتائے نوکری نے نکالنے کا مجاز تھا،

درخواست گزار عقیل حسین کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے،جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آپ پر مس کنڈکٹ کا چارج نہیں لگایا،آپ کنٹریکٹ پر تھے اور آپ کو کسی بھی وقت نکالا جا سکتا تھا،آپ نے نوکری کرتے وقت معاہدہ سائن کیا تھا،عدالت آپ کو نوکری پر بحال نہیں کر سکتی، آپ سمجھتے ہیں زیادتی ہوئی تو سول کورٹ میں جا کر واجبات کا کیس کریں،

Leave a reply