سیکیورٹی خدشہ ہے تو جیل ٹرائل کی سہولت بھی موجود ہے،سپریم کورٹ

0
37
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

سیکیورٹی خدشہ ہے تو جیل ٹرائل کی سہولت بھی موجود ہے،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں نایاب عمرانی کے اہلخانہ کے قتل پر ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی.

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو لنک پر آپکا بیان اور جرح ہو سکتی ہے،آئندہ سماعت پر آپکے وکیل کو سن کر مناسب حکم جاری کرینگے، جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی خدشہ ہے تو جیل ٹرائل کی سہولت بھی موجود ہے،

سپریم کورٹ نے زمین کی فروخت کے معاملے پر ڈپٹی کمشنر جعفر آباد کی سرزنش کر دی ،ڈپٹی کمشنر جعفر آباد نے کہا کہ نایاب عمرانی نے 70 ایکڑ زمین دو کروڑروپے میں فروخت کی،نایاب نے صرف 30 ایکڑ زمین خریدار کو منتقل کی، نایاب عمرانی نے کہا کہ والد کی جائیداد سے ملنے والا شرعی حصہ سپریم کورٹ نے دلوایا، تمام 220 ایکڑ زمین منتقل کر چکی ہوں، ڈپٹی کمشنر غلط بیانی کر رہے، آٹھ کروڑ روپے کی باقی رقم بھی مجھے نہیں دی جا رہی،

جسٹس قاضی امین نے ڈی سی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیس میں فریق کیوں بن رہے ہیں؟ خریدار کو زمین دینے کا اتنا ہی شوق ہے تو اپنی دیدیں، نایاب اگر زمین فروخت نہیں کرنا چاہتی تو اسے قبضہ دلوایا جائے،نایاب اپنے والد سے ورثے میں ملنے والی زمین فروخت کرنا چاہے تو مارکیٹ ریٹ پر ہوگی عدالت نے کیس کی سماعت فروری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی

سپریم کورٹ، میں کرپٹو کرنسی کے نام پر فراڈ کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو ،دو سال ریفرنس دائر نہ کرنا نیب کی مجرمانہ غفلت ہے، نیب ریفرنس دائر نہیں کرتا اور الزام عدالتوں پر آ جاتا ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کرنسی اور بٹ کوائن کا سنا ہے یہ کیا ہوتا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ شہریوں کو پیسے کے عوض ڈیجیٹل کوئن دیا جاتا ہے

جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے ملزم کے اثاثوں کا سراغ کیوں نہیں لگایا؟ میگا اسکینڈل میں بھی تفتیش کا یہ حال ہے کہ بنیادی معلومات بھی نہیں، وکیل ملزم نے کہا کہ پیسے لینے کا الزام ہے کوئی رسید سامنے نہیں آئی ،جسٹس قاضی امین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رسید کے بغیر پیسہ لینا ہی تو ملزم کا اصل کمال ہے،سپریم کورٹ نے نیب کو ملزم کیخلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کر دی

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا

تیزاب گردی کا شکار "مریم” کا انصاف کا مطالبہ

شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

بے اولاد ہیں، بچہ خرید لیں، بچے پیدا کرنے کی فیکٹری، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ، کرائم رپورٹر جاں بحق

درندگی کا نشانہ بننے والی بچی کے والد نے کیا حکومت سے بڑا مطالبہ

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

Leave a reply