پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا،شیخ رشید

اسلام آباد: پاکستان میں کسی کومشرف کی سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ بھارت کوضرورہوا،پاکستان کے ازلی دشمن کوبہت زیادہ دلی خوشی ہوئی ہے ،اگریقین نہیں توبھارتی میڈیا اوربھارتی اداروں کی زبان سے نکلنے والی گفتگو سے اندازہ لگالیں ،ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے سابق صدرپاکستان آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کوسزائے موت کے فیصلے کے ردعمل میں کیا
جنازے میں شرکت کے لیے جانے والوں کا جنازہ نکل گیا ، بم دھماکے سے 10جاں بحق
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو غدار قرار دیا گیا مگر چوروں اور لٹیروں کو ضمانتیں مل رہی ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت سےمتعلق جوہوااس پربھی ردعمل تھا، آرمی چیف کی توسیع کوئی پہلی بار نہیں ہورہی تھی لیکن توسیع کے معاملے پر جو بریکنگ نیوز ہوئی اسے اچھا نہیں دیکھا گیا۔
واقعی بددیانت اورکرپٹ ہے :شیخ رشید سابق وزیراعظم کے خلاف گواہ بن گئے
وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے اداروں میں فاصلےبڑھتےجارہے ہیں اگر مشرف غدار ہو سکتے ہیں تو ضمانتیں لینے والے چوروں لٹیروں پر کیا کہیں؟ عدالتی فیصلے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیےگئے، ہمارےپڑوس میں شہریت بل کیخلاف بھرپوراحتجاج چل رہاہے ایسےحالات میں پاک فوج کیخلاف ایسی باتیں کرنےسےنقصان ہوگا۔
پاکستان مخالف گمراہ کن پراپیگنڈہ پھیلانے والا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب
انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلےپر سخت ردعمل آیا ہے، میرے حلقےمیں بھی میں فیصلے پر اضطراب پایاجاتاہے، اہم اداروں کو نہ چھیڑا جائے بہت نقصان اٹھانا پڑسکتا ہےجب کہ پرویز مشرف فیصلےکےخلاف اپیل کاحق رکھتےہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان واپس آکرفیصلہ کریں گے، اسلام آباد اور راولپنڈی کےدرمیان کوئی رنجش نہیں ہے سیاسی حکومت اور پاک فوج میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔