امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد
بھارت میں امریکی سفارتخانے کے احاطے میں 5 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے 25 سالہ ملزم پر فردجرم عائد کردی گئی۔بھارت میں واقع امریکی سفارتخانہ کے احاطے میں 25 سالہ بھارتی شخص نے 5 سالی بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ واقعہ یکم فروری کی صبح پیش آیا جب مجرم بچی کو بہلاپھسلا کر ساتھ لے گیا اور اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹرز نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کردی تھی جس کے بعد بچی کے والدین نے اتوار کو مجرم کے خلاف رپورٹ کا اندراج کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
بچوں سے جنسی زیادتی کے حوالے سے موجود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ہے۔امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم واقعے کی تحقیقات میں ہر طرح سے پولیس کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ ہماری تمام تر حمایت اور ہمدردیاں بچی اور اس کے گھر والوں کے ساتھ ہیں۔ الزام ثابت ہونے پر مجرم کے خلاف فورا کاروائی عمل میں لائی جائے
ادھربھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی سفارت خانے کے کوارٹرز کے رہائشی 25 سالہ نوجوان نے قونصل خانے کے ملازم کی پانچ سالہ بیٹی کو یکم فروری کی صبح اپنی ہوس کا نشانہ بنایا تھا۔
میڈیکل رپورٹس میں بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی جس کے بعد متاثرہ اہل خانہ نے اتوار کے روز پڑوسی کے خلاف مقدمہ درج کرایا اور پھر پولیس نے 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ملزم نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، بچوں سے جنسی زیادتی کے حوالے سے موجود قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں جرم ثابت ہونے پر سزا پھانسی ہے۔