سپریم کورٹ کا این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم

0
26

سپریم کورٹ نے این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل نمٹا دی ،عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن 90 دن میں پولنگ اور نتائج کا اعلان یقینی بنائے،

شاہ زین بگٹی کی کامیابی مخالف امیدوار طارق کھیتران نے چیلنج کی تھی ،الیکشن ٹربیونل نے انتخابات کالعدم قرار دیتے ہوئے 29 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا ،سپریم کورٹ نے دوبارہ پولنگ کا حکم فریقین کی رضامندی سے جاری کیا

واضح رہے کہ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ بلوچ رہنما شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا .شاہ زین بگٹی کے خلاف آزاد امیدوار طارق محمود نے درخواست دی تھی، الیکشن ٹربیونل نے طارق محمود کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شاہ زین بگٹی کی کامیابی کا نوٹفکیشن واپس لے لیا.

شاہ زین بگٹی کو ملی سپریم کورٹ سے بڑی کامیابی

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 259 کے 29 پولنگ سٹیشن پر دوبارہ پولنگ کروائی جائے گی جس کے بعد کامیابی کا نوٹفکیشن جاری کیا جائے گا.

واضح رہے کہ شاہ زین بگٹی این اے 259 سے کامیاب ہوئے تھے ،طارق محمد کیتھران نے دھاندلی پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا پھر انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

شاہ زین بگٹی کی این اے 259 سے کامیابی کا نوٹفکیشن واپس

Leave a reply