میشا شفیع علی ظفر ہراسگی کیس:کورٹ میں مداحوں کی بڑی تعداد کی علی ظفر کے حق میں نعرے بازی

0
27

سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ہوئی اور میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح کی گئی-

باغی ٹی وی:سیشن عدالت میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح ہوئی
ایڈیشنل سیشن جج امتیاز احمد علی نے ظفر کے ہتک عزت کے دعوی کی سماعت کی-

میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جاری جرح میں علی ظفر کے وکیل نے عفت عمر سے کافی سخت سوال کئے-عدالت میں علی ظفر کے کافی زیادہ فینز موجود تھے جنہوں نے عفت عمر کے عدالت سے باہر نکلنے پر علی ظفر کے حق میں نعرے بازی کی-

علی ظفر کے مداحوں نے نعروں میں کہا کہ علی ظفر کو پوری سپورٹ ،میشا شفیع کو واپس بُلاؤ اور میشا شفیع کو کورٹ میں آؤ، میشا شفیع علی ظفر کا سامنا کرو اور بھائی ہمارا حاظر ہے ،میشا غیر حاظر ہے جیسے نعرے استعمال کئے-

ایک خاتون نے کہا کہ اتنے زیادہ کیسز ہوتے ہیں پاکستان کے اندر ان کے بارے میں کوئی کچھ نہیں بولتا ایسے فیک کیسز ہوتے ہیں اس کو اتنی فوٹیج ملتی ہے اتنا فیم ملتا ہے ایسے کیوں ہے میں نے عفت عمر سے بھی اس کے متعلق سوال کیا لیکن انہوں نے آگے سے کہا کہ وہ اس پر بات نہیں کرنا چاہتی-

خاتون نے عفت عمر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں پر حیرت ہے جنہیں جواب کرنے کی تمیز نہیں انہیں بتانا چاہیئے تھا کہ وہ کس لئے آئی ہیں ان کا یہ مسئلہ تھا اور اس چیز کو سپورٹ کرنے آئی ہوں انہیں اگر کچھ پتہ ہی نہیں تووہ آئی کیوں ہیں-انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کہتی ہیں نیوٹرل رہناچاہیئے فیمنیزم ہو نا چاہیئے اگر برابری چاہیئے تو پھر سزا بھی برابر کی ملنی چاہیئے-

انہوں نے مزید کہا کہ میں کورٹ کی بہت عزت کرتی ہوں اگر کورٹ نے علی ظفر کو بے قصور ثابت کیا ہے تو میں ابھی اس بات کو فپل سپورٹ کرتی ہوں اور اگر میشا شفیع نہیں مانتیں ہیں تو سب کو پتہ ہونا چاہیئے کہ جھوٹا کون ہے کون نہیں کورٹ میں کیوں نہیں آ رہیں عفت عمر جیسے لوگوں کو بھیج رہی ہیں جنہیں کچھ پتہ ہی نہیں اور کورٹ میں آکر جھوٹ بول رہی ہیں –

انہوں نے کہا کہ کیا ہو رہا ہے یہاں پر یہ کوئی مذاق چل رہا ہے کہ کوئی بھی آئے گا کورٹ روم میں بیٹھ جائے گا اور ٹائم ضائع کرے گا اس نے کہا کہ میشا شفیع کیا بتانا چاہ رہی ہیں ایسے جھوٹا کیس کر کے یہ کیسا فیمینزم ہے ہمیں نہیں چاہیئے ایسا فیمنیزم میں میشا شفیع کو اس معاملے میں سپورٹ نہیں کروں گی-

علی ظفر کے ایک مداح نے کہا کہ ہم یہاں علی بھائی کے لئے اس لئے آئے ہیں لڑکیاں جو می ٹو کی مہم میں حصہ لیتے ہوئے الزام لگاتی ہیں کہ ہمیں ہراس کیا گیا اور اس طریقے سے اپنے فائدے پورے کروا لیتی ہیں تو ہم یہ کہیں گے کہ می ٹو کلچر پاکستان میں نہیں ہونا چاہیئے وہ پاکستان میں ایک سیکولرزم لانا چاہ رہے ہیں اور ہمیں نہیں لگتا کہ ایک اسلامی ریاست میں یہ سب ہونا چاہیئے اور ہمیں کورٹ سے پوری امید ہے کہ وہ غلط کو ہی غلط ثابت کرے گا-

میشاء شفیع کیخلاف ہتک عزت دعوی کی سماعت ،میشاء شفیع کی گواہ عفت عمر کے بیان پر جرح…

Leave a reply