پیکا ترمیمی آرڈیننس،عدالت نے اہم شخصیت کو نوٹس جاری کر دیا

پیکا ترمیمی آرڈیننس،عدالت نے اہم شخصیت کو نوٹس جاری کر دیا پیکا ترمیمی آرڈیننس ، پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن اور صحافتی تنظیموں کی درخواست پر سماعت ہوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو دلائل کیلئے 10 مارچ کو طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزاروں کو پیکا کے سیکشن 20 پر کوئی اعتراض نہیں ؟ درخواست گزاروں نے آرڈیننس چیلنج کیا ہے جس میں ترامیم ہیں، ہتک عزت کے سیکشن 20 کو فوجداری قانون میں ہونے کے خلاف درخواست زیرسماعت ہے،عدالت کے سامنے کیس ہے کہ کیا ہتک عزت کو فوجداری قانون میں ہونا چاہیے؟ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی آرڈیننس 2022 کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے درخواستگزار وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی عدالت نے درخواستگزار وکیل کوآئندہ سماعت پر 2016 اور پیکا کے موجودہ ترمیمی آرڈینس کے موازنہ میں دلائل دینے کی ہدایت کر دی لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے ایوب خاورایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے … پیکا ترمیمی آرڈیننس،عدالت نے اہم شخصیت کو نوٹس جاری کر دیا پڑھنا جاری رکھیں