عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

0
37

عدالت نے دیا فیصل واوڈا کو ایک اور جھٹکا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا کی الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس رکوانے کی انٹراکورٹ اپیل بھی مسترد کر دی گئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنایا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے الیکشن کمیشن کو نااہلی کیس کا2 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ بیان حلفی سپریم کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں دیا گیا تھا، الیکشن کمیشن میں کیا پروسیڈنگز چل رہی ہیں جو آپ رکوانا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ سینیٹ میں فیصل واؤڈا کے مدمقابل امیدوار نے بیان حلفی کی بنیاد پر نااہلی کی درخواست دی ہے،عدالت نے کہا کہ اگر آپ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہیں تو بیان حلفی جمع کراتے ہیں،اگر گزشتہ الیکشن میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی جھوٹا ہو تو وہ امیدوار الیکشن لڑنے کا اہل نہیں،

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ فیصل واؤڈا نے جو بیان حلفی دیا تھا کیا وہ درست تھا؟ وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ بیان حلفی درست تھا، ہم نے الیکشن کمیشن میں بھی لکھ کر دے رکھا ہے، جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پھر آپ کو کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے، بیان حلفی کی تحقیقات مکمل ہونے دیں، ادھر بھی آپ نے ڈیڑھ سال جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کر دیتے ہیں کہ معاملے کو ایک ماہ میں نمٹائے،

کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

فیصل واوڈا نااہلی کیس، جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے پر عدالت کا حکم آ گیا

فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست میں موقف اپنا گیا ہے کہ انہوں نے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا کو جعلی حلف نامہ جمع کروانے پر نااہل کیا جائے کیونکہ  صادق اور امین نہیں رہے۔ سپریم کورٹ دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینٹرز کو نا اہل قراردے چکی ہے

Leave a reply