سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم

سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں غیر قانونی تجاوزات کے حوالہ سے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے الہٰ دین پارک کی زمین پر قائم فلیٹ گرانے کاحکم دے دیا.

عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا کہ زمین پرغیر قانونی تعمیرات کیسےہوئیں؟یہ تعمیرات اجازت کے بغیر ہوئی ہیں،سیکرٹری بلدیات نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے کوئی اجازت نہیں لی گئی،ہمارےاور محکمہ ریونیو کے پاس اس کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،

چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جو بھی غیر قانونی تعمیرات ہیں انہیں ختم کیا جائے،

ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس

Comments are closed.