عدالت نے ہیلی کاپٹر اتارنے اورریلی کی اجازت کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

0
54
imran khan

پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے ریلی اسلام آباد سے گزارنے اور عمران خان کا ہیلی کاپٹر اتارنے کی اجازت کی درخواست ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہیلی کاپٹر اتارنے اور ریلی کی اجازت کا معاملہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چار صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ قانون کے مطابق ڈپٹی کمشنر اس حوالے سے مجاز اتھارٹی ہے،ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتے،این او سی جاری کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی نے فیصلہ کرنا ہے، کیا عدالت مجاز اتھارٹی کو ہدایات دے سکتی ہے ؟ پی ٹی آئی وکیل عدالت کو مطمئن نہ کر سکے ،عدالت توقع کرتی ہے ڈپٹی کمشنر قانون کے مطابق پی ٹی آئی درخواست پر فیصلہ کریں گے ،

واضح رہے کہ راولپنڈی جلسے تک رسائی کے لیے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی،درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 26نومبر کو راولپنڈی جلسے تک جانے کیلئے اسلام آباد سے گزرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراونڈ استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جائے ،پریڈ گراونڈ میں ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی جائے، کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے جائیں ،

واضح رہے کہ عمران خان وزیر آباد میں مبینہ حملے کے بعد لاہور زمان پارک آ گئے،وزیر آباد سے دوسرے مرحلے کے لانگ مارچ کا آغاز ہوا تھا تا ہم ہفتے کو عمران خان نے اعلان کیا کہ لانگ مارچ ختم اب پنڈی میں پڑاؤ ہو گا، کارکنان پنڈی پہنچیں ، عمران خان لاہور سے پنڈی ہیلی کاپٹر کے‌ذریعے جانا چاہتے ہیں

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

وہ کون ہے جس نے احسان فراموش عمران خان کیلیے ملک کی بقا کی خاطر سب کچھ کیا؟

Leave a reply