انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا

0
34
court

انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے سنائی دہشتگرد کو 14 برس قید کی سزا

عدالت انسداد دہشتگردی پشاور نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام باڑہ سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد آمین شاہ کو مجموعی طور پر 14 سال قید سخت اور جرمانہ کی سزا سنائی

مورخہ 2021-07-13 کو کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی سپیشل چھاپہ مار ٹیم کو مخبر نے اطلاع دی کہ ایک دہشتگرد بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاورپر دہشتگردی کی غر ض سے موجود ہے ، مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار ٹیم نے دہشتگرد کو بادیزئی روڈ میاں خان گڑھی پشاور سے ایک عدد ہینڈ گرینڈ اور 30 بور پستول و کارتوس سمیت گرفتار کیا تھا ۔ گرفتار دہشتگرد نے سرسری اینٹروگیشن پر اپنا نام آمین شاہ ولد عبدالمنا ن سکنہ شلوبر قمبرخیل ضلع خیبراور خود کو لشکر اسلام منگل با غ باڑہ کا سرگرم رکن ظاہر کیاتھا۔ ہینڈ گرینڈ کو بذریعہ BDU سٹاف ناکارہ کیا- برآمدہ اسلحہ وایمونیشن اور ہینڈ گرینڈ کو قبضہ پولیس کئے ۔

گرفتار دہشتگرد کے خلاف کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشتگردی ایکٹ سال 1997 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کیلئےخصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی تھی،دہشتگرد نے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات کئے ۔دوران تفتیش گرفتار دہشتگرد نے دہشتگردانہ کاروائیوں کی غرض سے ذخیرہ کی گئی بارودی مواد سے متعلق انکشاف کیا تھا جسکی نشاندہی پر بھوٹان شریف کلف تیراہ ضلع خیبر سے بذریعہ ڈیٹیکٹر متعلقہ جگہ کی کھودائی کرنے پر 37 عدد پیٹی کارتوس 12.7 بور (3145) کارتوس ،03 عدد RPG-7 گولے ،دو عدد مارٹر گولے 60MM ، ایک عدد RPG-7 فیوز اور ایک عدد پرائمر برآمد ہوکر بذریعہ BDUسٹاف محفوظ کرکے بروئے فرد قبضہ پولیس میں کئے گئے۔تفتیشی ٹیم نے گرفتار دہشتگرد کو بعد اختتام حراست کے چالان عدالت کیا تھا۔

ملزم کے خلاف کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی تفتیشی ٹیم نے ماہرانہ تفتیش کرتے ہوئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لا کر بہترین تفتیش ،کی جسکی بنا پر عدالت انسداد دہشتگردی پشاور نے مقدمہ کی سماعت کرکے جرم ثابت ہونے پر ملزم آمین شاہ ولد عبدالمنا ن سکنہ شلوبر قمبرخیل ضلع خیبر کو مجموعی طور پر 14 سال قید اور 10 ہزار روپے جرمانہ ، نیز جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید ایک ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ ملزم کو سنٹرل جیل پشاور منتقل کیا گیا ۔

چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

 حیدر آباد میں چینی ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دی

شہر قائد میں سی ٹی ڈی کی کاروائی، دو دہشت گرد گرفتار

Leave a reply