اے اور او لیول کے امتحانات،عدالت نے طلبا کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

0
25

اے اور او لیول کے امتحانات،عدالت نے طلبا کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کورونا کی وجہ سے اے اور او لیول کے امتحانات کے خلاف درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے طلباء کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس میں کہا ہے کہ کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتے۔ درخواست این سی او سی کو بھیج دیتے ہیں، عدالتوں کا کام نہیں کہ ملک کے پالیسی معاملات میں مداخلت کریں۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج تک کورونا سے متعلق جتنے معاملات آئے ہم نے این سی او سی کے پالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی،ویسے بھی حکومت پاکستان کیمرج کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی۔ حکومت صرف ان امتحانات سے متعلق یہاں سہولت فراہم کرتی ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ چاہتے ہیں حکومت ان کو امتحان لینے سے روک دے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا میں درخواست میں کوئی ایسی چیز نہیں مانگ رہا جو کیمرج کی پالیسی نہ ہو، چیف جسٹس نے کہا آپ کی پٹیشن میں9 درخواست گزار ہیں ہو سکتا ہے باقی ہزاروں فزیکل امتحان دینا چاہتے ہوں ،9 پٹشنر ہزاروں طلبہ کے نمائندے تو نہیں ہو سکتے۔ کیا بچے امتحانات نہیں دینا چاہتے؟ کیسے طلبا ہیں جو امتحان نہیں دینا چاہتے ،

عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو سنا دیا گیا ہے، عدالت نے درخواست مسترد کر دی ہے

Leave a reply