عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے

0
28
shabaz gill

عدالت نے شہباز گل کے خلاف درج 3 مقدمات ختم کردیے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،عدالت نے کراچی کے 3 تھانوں میں شہبازگل کے خلاف درج مقدمات ختم کردیے۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نےقومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیان دینے کے معاملے پر شہباز گل کی درخواست کی سماعت کی، پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے خلاف تھانہ برگیڈ، رضویہ اور سرجانی میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ پولیس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ شہباز گل کے خلاف درج 3مقدمات کو سی کلاس کرنے سے متعلق رپورٹ مجسٹریٹس کے پاس جمع کرائی جائے گی۔ سندھ ہائیکورٹ نے پولیس رپورٹ کے بعد شہباز گل کی درخواست نمٹا دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
لیپ ٹاپ گم ہونے پر گاہک نےغصے میں اپنی کار ہوٹل پر دے ماری
نادیہ خان 38 ہزار ڈالرز گنوا بیٹھیں. اداکارہ نے دلچسپ واقعہ سنا کر حیران کر دیا
عدلیہ اورنیب کو درخواست کرتا ہوں جھوٹے کیسز ختم کیے جائیں. وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
معروف فٹبالر کی منفرد گھڑی توجہ کا مرکز بن گئی
وزیراعظم دو روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
پی ٹی آئی رہنما شبہاز گل نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، برگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ شہباز گل نے مؤقف پیش کیا کہ بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے ،صغرا بائی کیس کی روشنی میں ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے۔

Leave a reply