لاہورکی گارڈین کورٹ نے گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنادیا

0
26

لاہور کی گارڈین کورٹ نے معروف صوفی اور لوک گلوکارہ صنم ماروی کے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گارڈین جج یعقوب نے گلوکارہ صنم ماروی کی درخواست پر فیصلہ سنایا عدالت نے ہفتے میں چار دن بچے ماں کے ساتھ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق تین دن بچوں کو باپ حامد کے ساتھ رہنے کا شیڈول جاری کیا جائے گا جبکہ صنم ماروی کے بیرون ملک ہونے پر بھی بچے سابق شوہر حامد کے پاس ہی رہیں گے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ صنم ماروی نے گھریلو تنازعات کے بعد بچوں کی حوالگی کے لیے لاہور کی گارڈین کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا۔

صنم ماروی نے اپنی درخواست میں کہا تھا کہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتی، بچے زبردستی سابق شوہر نے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔

گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

صنم ماروی کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔

یاد رہے کہ رواں ماہ گلوکارہ صنم ماروی کو اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن ہونے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا گلوکارہ نے اپنے فیس بک پیج پر بتایا تھا کہ گزشتہ کئی دن سے وہ شدید ڈپریشن کا شکار تھیں جس کی وجہ سے اچانک ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا اور انہیں ہسپتال جانا پڑا جہاں انہیں چند گھنٹوں تک ہسپتال میں رکھ کر ان کا علاج کیا گیا۔

اداکارہ نے اپنے ڈپریشن کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا تھاکہ گذشتہ کچھ دنوں میں میرے شہزادے بچوں مصطفيٰ علی اور ورد علی کی سالگرائیں تھی اور وہ سب مجھ سے دور تھے. اس سے زیادہ تکلیف اس بات کی ہے کہ ابھی اسکول کھل چکے ہیں مگر میرے بڑے بیٹے بہلول علی کا اسکول بند کر کے اسے گانا گانے پر لگایا گیا ہے. اس صورتحال نے مجھے اور سخت تکلیف میں مبتلا رکھا ہے.

گلوکارہ صنم ماروی طبیعت ناسازی کے باعث ہسپتال منتقل

گلوکارہ صنم ماروی اولاد کی پریشانیوں اور گھریلو مسائل کے باعث شدید ڈپریشن کا شکار

صنم ماروی نے فیس بُک پوسٹ میں اپنی طبعیت کے بارے میں بتایا تھا کہ سچ یہ ہے کہ مسلسل انزائٹی اور ہائی بلڈ پریشر کی دوائیاں لی رہی ہوں. آج انزائٹی اور بلڈ پریشر لو ہونے کی وجھ سے مجھے اسپتال لیجایا گیا، جہاں چند گھنٹے کے بعد میں بلکل ٹھیک ہوگئی، اس وقت میں گھر پر ہوں اور بلکل صحت مند ہوں.

Leave a reply