پرویز الٰہی عدالت پیش، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

ضمانت ملنے کے باوجود پرویز الہیٰ کو گرفتاری کا خدشہ،عدالت سے تاحال باہر نہ نکلے
parvezelahicm

ضمنانت ملنے کے باوجود سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کمرہ عدالت میں موجود ہیں وکیل کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے،

وکیل پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا ، عدالتی تحریری حکم لے کر عدالت سے جائینگے،باہر اینٹی کرپشن اور پولیس کی ٹیم گرفتاری کے لیے موجود ہیں پرویز الہی کمرہ عدالت میں موجود ہیں اور تحریری حکم کا انتظار کر رہے ہیں،

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کی لاہور ہائی کورٹ میں پیشی ہوئی ہے ،لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی حفاظتی ضمانت 15 مئی تک منظور کرلی ،عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو متعلقہ عدالت رجوع کرنے کی ہدایت کردی ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ اینٹی کرپشن کے درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت ہائیکورٹ سے منظور ہوئی، روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جارہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیتے وئے کہا کہ اگر کوئی اور نیا مقدمہ درج ہوا ہے اس حفاظتی ضمانت دوبارہ دائر کریں، جسٹس اسجد جاوید گھرال نے چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی

پرویز الٰہی نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی یہ سب کروا رہا ہے، میرے گھر پر جو کچھ ہوا اس کے ذمہ دار محسن نقوی ہیں

پولیس چھاپہ،کوئی نہ آیا، پولیس کے جاتے ہی پرویز الہیٰ سے یکجہتی کیلئے گھر کا دورہ

اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

دوسری جانب گزشتہ شب پرویز الہیٰ کو ایک بار پھر گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ، پولیس نے لاہور کے بعد گجرات میں بھی چھاپہ مارا، پولیس نے پرویز الہٰی اور ان کے کزن چوہدری وجاہت حسین کے گھر نت ہاؤس پر بھی چھاپہ مارا ہے اور ملازمین کی طرف سے گھر کے دروازے کھولے جانے کے باوجود پولیس اہلکار دیواریں پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوئے اور تمام کمروں کی تلاشی لی تاہم پرویز الہیٰ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا

Comments are closed.