سڈنی: سی وی میں جھوٹ بولنے پر آسٹریلوی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 46 سالہ آسٹریلوی خاتون اولڈ ویرونیکا ہلدا نےچیف انفارمیشن آفیسر کی نوکری حاصل کرنے کے لیے سی وی میں جھوٹ بولا تھا، جرم ثابت ہونے پر خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔
کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 270000 آسٹریلین ڈالرز کی سالانہ تنخواہ کی نوکری حاصل کرنے کے لیے خاتون نے جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔سی وی میں ویرونیکا نے تعلیم اور گزشتہ ملازمت کے بارے میں بھی غلط معلومات فراہم کیں۔اولڈ ویرونیکا کو دھوکا دہی، بے ایمانی اور عوامی عہدے کے ناجائز استعمال کی دفعات کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔
پیدا کہاں ہوئے ، موت کہاں آئی :موریطانیہ کے ساحل میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،…
رپورٹ کے مطابق ویرونیکا نے نوکری کے لیے سپر ماڈل کیٹ اپٹن کی تصویر کو لنکڈان پر پروفائل فوٹو کے طور پر استعمال کیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے 2012 اور 2014 میں بھی دو کمپنیز میں جھوٹی سی وی بھیج کر نوکری حاصل کی تھی۔خاتون کا معاملہ تب ہی مشکوک ہوگیا تھا جب اس نے اپنی نوکری کا آغاز کیا تو اس کی ذہنی صحت خاصی خراب ہوگئی اور اسے ایک ماہ میں نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔
ذرائع کےمطابق جج مائیکل بوئیلان نے ریمارکس دئیے کہ آپ کو نوکری کے لیے پرکشش تنخواہ دی جاتی تھی اور آپ نے دھوکا دہی کے ذریعے ملازمت حاصل کی اور اسی دوران آپ کو حساس مواد تک رسائی بھی حاصل رہی۔یاد رہے کہ مذکورہ واقعہ 2017 میں پیش آیا تھا جس کے کیس کا فیصلہ اب سنایا گیا ہے۔