کورٹ ٹرائل مکمل،جرمانہ و سزا

قصور
مشہور زمانہ قتل کیس کا فیصلہ،ملزم کو عمر و جرمانہ کی سزا

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور محمد ندیم انصاری نے تھانہ بی ڈویژرن کے مقدمہ قتل سال 2021 میں ایک ملزم عاشق عرف پپو کے ہاتھوں قتل ہونے والے صدیق عرف لاڈی فروٹ منڈی والے کے مشہور مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئےملزم عاشق کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور مبلغ دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا ہے جبکہ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مذید چھ ماہ سزائے قید بھگتنا ہو گی
استغاثہ کے مطابق مقامی صحافی ملک عارف علی کا سسر اپنے بیٹے ملک یٰسین کیساتھ فروٹ منڈی میں کاروبار کرتا تھا اور مقتول سے اکثر مجرم عاشق ادہار فروٹ خریدتا تھا اور کئی دنوں سے ادہار لئے فروٹ کی رقم ادا نہ کر رہا تھا
وقوعہ کے روز مقتول ملزم سے پیسے لینے گیا جب کافی دیر واپس نہ لوٹا تو مقتول کا بیٹا ملک یٰسین اسکا پوتا ارسلان اور کزن آصف کے ہمراہ ملزم کے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ رکن پورہ کے قریب النصرت سکول سے ملحقہ خالی پلاٹ پر پہنچے تو دیکھا کہ ملزم عاشق نے بڑی سفاکی اور بے رحمی سے تیز دھار آلہ سے صدیق کو گلے اور جسم کے دیگر حصوں پر وار کر کے موت کے گھاٹ اُتار دیا ہے اور اب ان تینوں کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر موقع پر سے چھری لہراتا ہوا فرار ہو گیا تھا
فاضل عدالت نے چالان موصول ہونے پر ٹرائل کر کے ثبوت و ٹھوس شہادتوں کی بناء پر سزا سنائی
مستغیث کی طرف سے مقدمہ کی پیروی سنئیر ایڈووکیٹ محمد اکبر چوھدری نے کی

Leave a reply