مریم نواز عدالت پہنچ گئی

0
61

مریم نواز ….ایک بار پھر امید سے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما، سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر جواب جمع کروا دیا،

مریم نواز کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب کہا گیا کہ سابق جج شوکت عزیر صدیقی کی تقریر نے ساری کارروائی مشکوک بنا دی، ٹرائل اورریفرنس فائل کرنے کے احکامات بھی دباؤ کا نتیجہ ہو سکتے ہیں، نیب کے لیے لازم ہے کہ وہ شفاف طور پر کارروائی کرے، عرفان قادر ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی ، درخواست میں مزید کہا گیا کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی 2017 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا سنائی، تاریخ میں پولیٹیکل انجینئرنگ اور قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کی مثال ہے،

جواب میں سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے پنڈی بار کی تقریر کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ سابق جج، جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسی بیان پر سپریم جوڈیشل کونسل کے عہدے سے ہٹایا گیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا سپریم کورٹ میں جمع شدہ جواب بھی مریم نواز کے جواب کا حصہ بنایا گیا ہے، جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کے ذریعے نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے لیے ایک غیر قانونی ریفرنس دائر کیا گیا، 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے حکم پر وزیر اعظم اور پوری وفاقی کابینہ کو گھر بھیج دیا گیا، اور بعد میں نا اہل قرار دیا گیا۔ مریم نواز کی جانب سے جج ارشد ملک ویڈیو اور سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ کا بیان بھی جواب کے ساتھ جمع کر دیا گیا ہے، مریم نواز نے جواب میں اپنے خلاف چارجز ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں پہلے بھی زیر سماعت ہیں ، ان اپیلوں میں ن لیگ کی جانب سے ہی مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں اور مریم نواز کے وکیل وقت لے لیتے ہیں، اب لگتا ہے کہ مریم نواز ایک بار پھر اس امید سے ہیں کہ شاید عدالت انہیں بری کر دے ، اسلئے مریم نواز کی جانب سے جمع کروائے گئے جواب میں سابق جج شوکت عزیر صدیقی کی تقریرکا بھی حوالہ دیا،

@MumtaazAwan

قبل ازیں 23 ستمبر کو ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی مریم نواز نے عرفان قادر کو اپنا نیا وکیل کیا ہے، عطا تارڑنے عدالت کو آگاہ کردیا ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکو نہیں بلکہ عرفان قادر کو پیش ہو کر خود وقت مانگنا چاہیے تھا،اس سے یہ تاثر جاتا ہے کہ آپ تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں،عطا تارڑ نے کہا کہ ہماری جانب سے کوئی تاخیر نہیں کی جا رہی،امجد پرویز بیمار ہیں ،مریم نواز نے گزشتہ سماعت پر نئی درخواست دائر کرنے کی استدعا کی تھی، وکیل عرفان قادر درخواست تیار کر رہے ہیں،جس پر جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز کو خود پیش ہو کر عدالت کو آگاہ کرنا چاہیے تھا،امجد پرویز کو ایک درخواست اور میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کرنا چاہیے تھا عرفان قادر عدالت میں خود پیش ہو کر بتائیں کہ وقت چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپیلوں پر سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی ،اس دوران پراسیکیوشن نےا عتراض کیا کہ مریم نواز کے پہلے وکیل نے تاحال وکالت نامہ واپس نہیں لیا،

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

مریم نواز کے وکیل مسلسل کیس ملتوی کروا رہے ہیں، اس سے قبل بھی تین چار بار اس کیس کو ملتوی کروایا جا چکا ہے، مریم نواز خود بھی عدالت پیش ہوتی رہی ہیں ،ماہ اپریل میں مریم نوازکے وکیل امجد پرویز نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست ہائیکورٹ میں دائر کی تھی درخواست میں کہا گیا تھا کہ آج سماعت ملتوی کی جائے، لاہور ہائی کے ڈویژن بینچ میں نیب کے کیسز مقرر ہیں لاہور ہائیکورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ پیش نہیں ہو سکتا،اس سے قبل آخری سماعت جوستمبر 2020 میں ہوئی تھی اس میں بھی امجد پرویز نے مصروف ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی کرائی تھی

نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے، انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے اپیلیں جلد سنی جائیں،نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا ہے کہ نو دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں،عدالت نے نوازشریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے تھے ،جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلہ سنایا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے حاضری سے استثنی اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردی تھیں

مریم نواز کو بیرون ملک بھجوانے پر حکومت راضی ہو گئی

مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

Leave a reply