جب ذمہ داریوں کا معلوم ہی نہیں تو آپ سب گھر بیٹھ جائیں، انہیں صرف پیسہ چاہئے، سپریم کورٹ

0
72
نیب ترامیم کیخلاف درخواست،فیصلہ کرنے میں کوئی عجلت نہیں کرینگے،چیف جسٹس

جب ذمہ داریوں کا معلوم ہی نہیں تو آپ سب گھر بیٹھ جائیں، انہیں صرف پیسہ چاہئے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کو صوبے کے تمام بلدیاتی اداروں کو کھولنے اور فعال کرنے کی بیس اکتوبر تک کی مہلت دیدی۔ 20 اکتوبر تک اس فیصلے پر عمل نہ کیا تو تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی ہوگی ۔سپریم کورٹ نے چیف سیکریٹری پنجاب کامران افضل کو نوٹس جاری کر دیا سابق چیف سیکریٹری پنجاب جاوید رفیق کو بھی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو توہین عدالت درخواست پر وکیل کرنے کی مہلت مل گئی سپریم کورٹ نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی

وکیل نے سپریم کورٹ میں کہا کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود بلدیاتی ادارے بحال نہیں کیے گئے،چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بتائیں حکومت نے کیا کاروائی کی ؟سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے عدالت میں کہا کہ جواب جمع کرانے کیلئے وکیل کرنے کی مہلت دی جائے،چیف جسٹس گلزار احمد نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب پر اظہار برہمی کیا اورکہا کہ آپ سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہیں اور آپ کو کچھ معلوم ہی نہیں، آپ عدالت تفریح کرنے آئے ہیں؟ آپ کو عدالت سے سیدھا جیل بھیج دیں گے،آپ کس قسم کے سیکریٹری ہیں جن کو اپنی ذمہ داری کا معلوم ہی نہیں ،

چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم کب دیا تھا؟ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 25 مارچ 2021 کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کا حکم دیا،چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دسمبر تک بلدیاتی حکومتوں کی معیاد ختم ہو جائے گی، لگتا ہے پنجاب حکومت اختیارات دیئے بغیر بلدیاتی حکومت کی مدت ختم کرے گی،منتخب بلدیاتی نمائندوں نے اب تک کیا کام کیا ہے؟ چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مئیر کہاں ہیں؟ مئیر لاہور مبشر جاوید سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے ،میئر لاہور نے عدالت میں کہا کہ ہم نے عدالت کے حکم کے مطابق سڑک پر بیٹھ کر اجلاس بلائے،ہماری سہولت کاری کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کچھ نہیں کیا جا رہا، چیف جسٹس گلزار احمد نے میئر لاہور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے لوگ خود ہی کام کرنا نہیں چاہتے،دنیا میں جا کر دیکھیں بلدیاتی ادارے کس طرح سے کام کرتے ہیں،آپ کو کام کرنا ہوتا تو سڑکوں پر بھی بیٹھ کر کر لیتے،شاید بلدیاتی نمائندے من و سلویٰ کا انتظار کر رہے ہیں، میئر لاہور نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس ایک صفائی والا تک نہیں کام کیسے کریں؟ جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب ذمہ داریوں کا معلوم ہی نہیں تو آپ سب گھر بیٹھ جائیں،وکیل نے عدالت میں کہا کہ بلدیاتی نمائندے جب دفاتر میں گئے تو انہیں باہر نکال کر تالے لگا دیئے گئے، جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ان کے نام بتائیں جنہوں نے دفاتر کو تالے لگائے،بلدیاتی نمائندے چاہتے ہیں ان کو پیسے اور عملہ دیں تو وہ کام کریں،بلدیاتی نمائندوں میں کام کرنے کا جذبہ ہی نہیں ہے،

درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے, عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

قبل ازیں الیکشن کمشین آف پاکستان میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے ہونے والے ایک اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نے بتایا کہ صوبہ پنجاب نے سپریم کورٹ میں پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالے سے فیصلے پر ریویوپٹیشن دائر کر رکھی ہے اگر ریویو پٹیشن منظور ہو جاتی ہے تو نومبر 2021 میں پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کروانے کے لئے تیار ہوگی ۔بصورت دیگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2022 میں کرائیں گے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سےالیکشن پروگرام جاری کرنے کے لئے تحریری طور پر الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا ہے ۔

Leave a reply