سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

0
30

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، امریکی سفیربھی بول پڑے، کیا کہا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سفیر پال جانز نے لاہور میں جامع مسجد وزیر خان کا دورہ کیا،اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے ۔

سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی

امریکی سفیر پاؤل جانز نے مزید کہا کہ ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

امریکی نائب معاون وزیرخارجہ ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ چین مختلف ممالک کو ایسے معاہدے کرنے پر مجبور کررہا ہے جو ان کےمفاد میں نہیں۔ پاکستان کو چین سے چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کی شفافیت سمیت سخت سوالات کرنے ہوں گے۔ اگر چین اس بڑے منصوبے کو جاری رکھتا ہے تو اس سے پاکستان کی معیشت کو طویل مدتی نقصانات ہوں گے کیوں کہ اس منصوبے سے پاکستان کو کم چین کو زیادہ فائدہ ہے۔ سی پیک سے صرف بیجنگ کو فائدہ ہوگا، امریکا نے پاکستان کو اس سے بہتر ماڈل کی پیشکش کی تھی۔

سی پیک کے خلاف امریکی سازشیں، اسد عمر میدان میں آ گئے،ایسا جواب دیا کہ….

دوسری جانب پاک چائنا انسٹیٹیوٹ کے 5 ویں میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاؤ جنگ نے امریکی بیان کو مسترد کردیا۔چین نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو دوسرے ممالک میں‌ مداخلت سے باز آنا چاہیے

Leave a reply