سی پیک کے تحت گوادر میں کن منصوبوں پر کام ہو رہا ہے؟ اہم خبر

0
58

سی پیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے

آصف زرداری کے دور میں سی پیک کی بنیاد رکھی گئی، چینی سفیر کی رحمان ملک سے گفتگو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی اپیک اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے جن میں گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے،گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ،گوادر فری زون کے علاوہ پینے کے صاف پانی کا منصوبہ،پاک چین دوستی ہسپتال، ووکیشنل انسٹیٹیوٹ ، گوادر سمارٹ سٹی جیسے منصوبے شامل ہیں۔

سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار

سی پیک اتھارٹی کے حکام کا مزید کہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان کی معیشت میں بہتری آئے گی، اقتصادی زونز کے قیام سے مقامی صنعت ترقی کرے گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ سی پیک میں بلوچستان کو کلیدی اہمیت حاصل ہے،بلوچستان میں سی پیک کے تحت بہت سے منصوبوں پر کام ہورہا ہے .

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں ،سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کررہےہیں، سی پیک کےدوسرےمرحلےمیں صنعتی اورایگری کلچرمعاہدے کررہے ہیں.ی پیک کے تحت بجلی کےمنصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری نہ آتی توآج بھی بجلی کا بحران ہوتا، انکا مزید کہنا تھا کہ معاہدوں اور منصوبوں کیلئے لائحہ عمل بنارہے ہیں،موجودہ حکومت سی پیک کے تحت تمام منصوبے مکمل کرنے کےلیے پر عزم ہے، سی پیک پاکستان اورچین کے مضبوط تعلقات کا مظہرہے

Leave a reply