سی پیک کی تکمیل ہو گی، بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں میزائل نظام پرپاکستان نے اٹھایا اعتراض
سی پیک کی تکمیل ہو گی، بھارت کی جانب سے جنوبی ایشیا میں میزائل نظام پرپاکستان نے اٹھایا اعتراض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے انتہا پسند ذہنیت کو ظاہر کرنے والے ریمارکس کو مسترد کرتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ کی کشمیر سے متعلق ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں، بھارتی فوج کے کشمیر میں مظالم جاری ہیں، ایک ہفتے کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں، سی پیک منصبوں کی جلد تکمیل حکومت پاکستان کی ترجیح ہے، 7 ہزارمیگاواٹ کے 4.12 ارب ڈالرز کے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے، سی پیک کے 9 ارب ڈالرز کے قرضے ہیں جو کل قرضوں کا دس فیصد بھی نہیں، سی پیک قرضوں کی خودمختاری کی ضمانت سے متعلق باتیں درست نہیں، پاکستان ایف اے ٹی ایف سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کیلئے پر عزم ہے.
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بھارتی چیف آف ڈیفنس کے ریمارکس کو مسترد کرتا ہے، بھارتی چیف آف ڈیفنس کے ریمارکس بھارت کی انتہا پسندذہنیت کو ظاہرکرتے ہیں، وزیراعظم نے ڈیووس میں امریکی صدر، سمیت عالمی قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی سلوک جاری ہے جس کو آج 172 دن ہو چکے ہیں، گذشتہ ایک ہفتے میں بھارت نے چار نہتے کشمیریوں کو شہید کیا.بھارت عالمی براداری کی تشویش کو نظرانداز کر رہا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کے مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک فوری رسائی دے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ پاکستان جلد متوقع ہے،امريکی صدر چاہتے ہیں کہ دورہ کسی اور ملک سے نہ جُڑا ہو۔پاکستان بھارت کی جانب سےاقلیتوں کے حوالے سے پراپیگنڈے کو مسترد کرتاہے ,کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں تو خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہونگے ،امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دورہ پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے.
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایک چین کی پالیسی پرعمل پیرا ہے، تائیوان چین کا حصہ ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔ چین میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی رپورٹس ہیں، چین کے حکام کورونا وائرس کی روک تھام کی ہرممکن کاوش کر رہے ہیں، پاکستانی مشن چین کے حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
عائشہ فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کا معاملہ وزیراعظم اور صدر ٹرمپ کی ملاقات میں اٹھایا گیا، امریکا سے تنازعہ جموں و کشمیر کی وجہ سے خطے کو لاحق خطرات کو اٹھایا گیا۔ بھارت کے بیلسٹک میزائل ڈیفنس سسٹم پر اعتراض اٹھایا، جنوبی ایشیا میں میزائل نظام پر شدید تشویش کو سمجھا جانا چاہیے، خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے ہتھیاروں کا پھیلاؤ درست نہیں. بھارت کی جانب سے ایس فورمیزائل کا حصول اور تنصیب جنوبی ایشیاء کیلئے خطرناک ہے، عالمی برادری بھارتی اقدام پر پاکستانی خدشات کو سنجیدگی سے ليں